ولی عہد دبئی کی جانب سے’فٹ نس چیلنج‘ میں شرکت کی دعوت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd October 2017, 11:28 AM | خلیجی خبریں |

ابوظبی،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )متحدہ عرب امارات کی قیادت بڑے بڑے چیلنجز کا خود مقابلہ کرنے کے ساتھ مملکت کے عوام اور امارات میں مقیم شہریوں کو نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور انہیں زندگی کے ہرشعبے میں آگے نکلنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔حال ہی میں حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے ’عرب ریڈنگ چینلج‘ میں 74 لاکھ عرب طلباء طالبات کی صلاحیتوں کو آزمایا۔ اب ان کے فرزند اور دبئی کے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد نے امارات کے باشندوں اور وہاں پر مقیم تارکین وطن کو ’جسمانی فٹنس‘ کا چیلنج قبول کرنے کی دعوت دی ہے۔دو روز قبل متحدہ عرب امارات کے تمام شہریوں کو ان کے موبائل فون پر ’فزاع‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک پیغام موصول ہوا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ دبئی کے ولی عہد 20 اکتوبر سے ملک میں ’جسمانی فٹنس چیلنج‘ کا آغاز کررہے ہیں۔ اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے دعوت عام ہے۔ ولی عہد دبئی کی جانب سے جاری کردہ پیغام پر شہریوں نے مثبت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مقابلے میں صرف اس لیے حصہ لیں گے کہ اس کی دعوت دبئی کے عزت مآب ولی عہد کی طرف سے دی گئی ہے۔ یہ مقابلہ 20 اکتوبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گا۔قبل ازیں جمعرات کو ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنی اسپورٹس سرگرمیوں پر مشتمل ایک فوٹیج بھی پوسٹ کی تھی۔ان کی اس نئی مہم کا مقصد شہریوں میں جسمانی صحت، ورزش کی عادت پیدا کرنا اور جسمانی چستی کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا ہے تاکہ دبئی کا شمار سست الوجود لوگوں کے بجائے چاک وچوبند افراد میں ہو۔ ایسا جسمانی فٹنس کے بغیر ممکن نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...