سعودی عرب:سارہ السحیمی اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چیئر پرسن منتخب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2017, 11:29 AM | خلیجی خبریں |

ریاض،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی اسٹاک ایکسچینج نے سرمایہ کار بینک NCB Capitalکی چیف ایگزیکیٹو سارہ السحیمی کو اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ کی پہلی خاتون چئیر پرسن مقرر کردیا ہے۔ایکسچینج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ السحیمی کو سعودی اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ نے چئیرپرسن منتخب کر لیا ہے۔ اسٹاک ایکسچینج کے بورڈ کے ارکان میں سعودی مرکزی بینک، وزارت خزانہ اور وزارت تجارت کے نمائندے شامل ہیں۔سارہ السحیمی سلطنت سعودی عرب میں کسی سرکاری معاشی ادارے کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں۔السحیمی سعودی سرمایہ کاری بینک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکیٹو کے عہدے پر 2014ء میں تعینات کی گئی تھیں۔ ان کے والد جماز السحیمی نے 2004ء سے 2006ء تک کیپٹل مارکیٹنگ اتھارٹی کے سربراہ تھے۔

سارہ السحیمی کی تعیناتی حکومت کی جانب سے پچھلے سال اعلان کردہ معاشی اور سماجی اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔ اس اصلاحاتی منصوبے کا ایک مقصد خواتین کے معیشت میں خواتین کے کردار کو بڑھانا تھا تاکہ آنے والے سالوں میں خواتین کا کردار 22فی صد سے بڑھ کر 30فیصد تک پہنچ جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...