عرب اتحادی فوج نے مآرب میں بیلسٹک میزائل مار گرایا،جنگ بندی کی مہلت ختم، اتحادی طیاروں کی یمنی باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th October 2016, 3:16 PM | خلیجی خبریں | عالمی خبریں |

ریاض،24؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آئینی حکومت کی بحالی اور سرکاری اداروں پر ایران نواز باغیوں کے قبضے کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن کے دوران باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے دوبارہ شروع کردیے گئے ہیں۔ ادھر یمن کے صوبہ مآرب کی طرف داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی فضاء ہی میں مار گرایا گیا ہے۔یمنی حکومت کے ایک ذریعے نے العربیہ کو بتایا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے مآرب کی طرف بیلسٹک میزائل داغا گیا تھا مگر اتحادی فوج نے میزائل کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتے کی رات سے حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر اتحادی فوج نے بمباری شروع کردی تھی۔ یہ بمباری اس وقت شروع کی گئی تھی جب حکومت اور اقوام متحدہ کی طرف سے کی گئی تین روزہ جنگ بندی کی مہلت ختم ہوگئی تھی۔

حکومتی ذریعے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد کی طرف سے 72گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا مگر عملا یمن میں کوئی جنگ بندی نہیں ہوئی۔ یمنی باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہی ہیں۔ اس دوران سعودی عرب کے اندر بھی گولہ باری کی گئی جس پر سعودی سیکیورٹی فورسز نے یمنی باغیوں کو بھرپور جواب دیا۔ادھر یمنی فوج کے سربراہ جنرل محمد علی المقدشی نے جنگ بندی کی ناکامی کی ذمہ داری حوثیوں پر عاید کی ہے۔ ان کا کہنا ہء کہ مآرب میں میزایل حملہ اور تعز میں نہتیشہریوں پر گولہ باری جیسے واقعات نے ثابت کیا ہے کہ حوثی باغی اور مں حرف سابق صدر علی صالح جنگ بندی کے معاہدے پر کار بند نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ یمنی فوج نے جنگ بندی کی تین روزہ مہلت کے دوران حتی الامکان صبرو تحمل کا مظاہرہ کیا مگر حوثی باغیوں کی طرف سے جنگ بندی کی 1400بار خلاف ورزی کی گئی۔

ادھر کل اتوار سے جنگ بندی کی مہلت ختم ہونے کے بعد عرب اتحادی فوج نے یمن میں حوثیوں کے مختلف شہروں میں مراکز پر بمباری شروع کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتحادی فوج نے معسکر الخفا، جبل نقم، مشرقی صنعا اور جنوب میں النھدین اور شمالی صنعاء میں الدیلیمی فوجی اڈے پر بم برسائے ہیں۔مغربی مآرب میں حوثیوں کی بھیجی جانے والی کمک اور صرواح محاذ کے قریب بھی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کیا گیا۔شمال مغربی یمن کی حجۃ گورنری اورجنوب میں عبس ڈاریکٹوریٹ کے ساتھ ساتھ پھیلی ساحلی پٹی پر باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے۔شمالی صنعاء میں باقم اور سعودی عرب کے جنوبی علاقے ظہران سے متصل ساحلی علاقوں میں باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گیے ہیں۔تعز گورنری کے مشرقی علاقے الحوبان میں باغی ملیشیا کیدو ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔الجوف گورنری میں المصلوبشہر میں تین مقامات پراور الحدیدہ میں الکثیب کے مقام پر چار مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں کو بمباری سے تباہ کیا گیا۔ادھر دوسری جانب حوثی ملیشیا اور مں حرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز نے شبوۃ گورنری کے الصفراء علاقے اور بیجان محاذ پر وحشیانہ گولہ باری کی۔ صعدہ گورنری میں مزاحمتی فورسز اور سرکاری فوج نے باغیوں کے زیرقبضہ متعدد دیہات پر قبضہ کرلیا جب کہ البقع گورنری میں باغیوں کے اسلحہ کے گوداموں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور میزائل قبضے میں لیے گئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل واطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری؛ دیرہ دبئی میں حیدرآباد ہاوس ریسٹورینٹ کا افتتاح

حیدرآبادی کھانے بالخصوص حیدرآبادی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے اور گلف سمیت دبئی میں لوگ اکثر حیدرآبادی کھانوں کا مزہ لینے حیدرآبادی ریسٹورینٹ کی تلاش میں رہتے ہیں،  لیکن اب دبئی میں رہائش پذیر بھٹکل اور اطراف بھٹکل والوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل والوں کی ملکیت میں ...

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

برازیل میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی

جنوبی برازیل کی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے بڑے حصوں سے ٹکرانے والے شدید طوفان کی وجہ سے 19 اپریل سے اب تک کم از کم 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہری دفاع کے ادارے نے اتوار کو جاری کردہ اپنی تازہ ترین رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

میانمار سے 40 سے زیادہ نئے مہاجرین میزورم میں داخل ہوئے: انٹیلی جنس رپورٹ

میانمار کی چن ریاست کے پیلیتوا ٹاؤن شپ (ضلع) سے کچھ خواتین سمیت کم از کم 47 پناہ گزین حال ہی میں جنوبی میزورم کے لنگتائی ضلع میں میانمار کی سرحد پر واقع ہروتیجول گاؤں میں داخل ہوئے ہیں۔انٹیلی جنس ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ

امریکہ میں تعلیمی اداروں میں غزہ جنگ کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہفتے کے آخر میں امریکی کیمپس میں مزید احتجاجی مظاہرےدیکھنے میں آئے۔ ان میں بعض پرتشدد واقعات بھی شامل تھے۔

برازیل میں زبردست طوفان ؛ 29 افراد ہلاک

برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں مسلسل چار دنوں سے جاری شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد آنے والے طوفان میں 29 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 60 دیگر لاپتہ ہیں۔ گورنر ایڈورڈو لیٹی نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم جانتے ہیں کہ یہ تعداد بڑھے گی۔ انہوں ...

فرانس کی یونیورسٹیوں میں طلباء کا غزہ کی حمایت میں احتجاج، پولیس کی کارروائی

  امریکی یونیورسٹیوں کی طرح فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سوربون یونیورسٹی کے قریب درجنوں طلبہ نے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے اس اہم یونیورسٹی کے قریب مظاہرہ میں بڑا فلسطینی پرچم لہرایا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے۔

مسالہ تنازعہ: ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد آسٹریلیا میں بھی جانچ کا فیصلہ، فوڈ ریگولیٹری نے صارفین کو کیا الرٹ

ہندوستان کی مشہور مسالہ کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایوریسٹ کے لیے مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے بعد امریکہ میں ان کمپنیوں کے مسالہ کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا، اور اب آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں بھی فوڈ ریگولیٹری نے اس کی جانچ کا فیصلہ کر ...