سعودی شہریت حاصل کرنے والے روبوٹ ’صوفیا‘ سے ملیے!’نیوم سٹی‘ کی تعمیرو ترقی میں روبوٹ ٹیکنالوجی کا کلیدی کردار ہوگا
ریاض،26؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )تیزی کے ساتھ معاشی انقلاب میں ترقی کی طرف گامزن سعودی عرب میں پہلی بار ایک روبوٹ کو مملکت کی شہریت دی گئی ہے۔ سعودی دارالحکومت الریاض میں منعقدہ ’فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو‘ کانفرنس کے دوران سعودی شہریت حاصل کرنے والے روبوٹ ’صوفیا‘ کے ساتھ مختصر مکالمہ بھی کیا گیا۔اس دلچسپ مکالمے پر مشتمل ایک مختصر فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ کانفرنس کے میزبان نے نئے ’نیوم‘ سٹی میں روبوٹ کے کردار کے بارے میں’صوفیا‘ سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر میزبان نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق آپ پہلا روبوٹ ہیں جنہیں سعودی شہریت دی گئی ہے تو اس پر ’صوفیا‘ روبوٹ مسکرایا اور کہا کہ ’مجھے اس پر فخر ہے اور یہ بلا شبہ ایک تاریخی اقدام ہے‘۔درحقیقت ’صوفیا‘ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ’نیوم‘ سٹی پروجیکٹ کے مستقبل کا ایک علامتی اشارہ ہے۔ توقع ہے کہ اس شہر کے قیام اور اس کی تعمیر وترقی میں روبوٹ ٹیکنالوجی کا کا کلیدی کردار ہوگا۔