شرتھ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کے لئے وجرے دیہی سوامی سراغ کا انکشاف کریں: یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th July 2017, 10:40 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:15/جولائی (ایس او نیوز) وزیر غذا یو ٹی قادر نے وجرے دیہی مٹھ کے سوامی شکھرانندا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے پاس شرتھ کے قاتلوں سے متعلق جو اہم سراغ ہیں وہ پولیس کو بتائیں تاکہ قاتلوں کو گرفتار کیا جاسکے۔ یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران یوٹی قادر نے کہا کہ اگر سوامی جی کے پاس شرتھ کے قتل سے متعلق واقعی ثبوت اور سراغ موجود ہے تو پھر انہیں تفتیشی افسران کے سامنے اس کا انکشاف کردینا چاہیے۔ورنہ تعزیری(آئی پی سی) قانون کی نظر میں ثبوت چھپانا بھی ایک جرم ٹھہرتا ہے۔مسٹر قادر نے کہا کہ جنوبی کینر ا ضلع میں امن بحال ہونے لگا ہے۔ فرقہ وارانہ شرپسندی کے ملزمین جلد ہی گرفتار ہونگے اس ضمن میں عوام کو بھی تعاون کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شرتھ اور اشرف کے خاندان کو معاوضہ دینے کے سلسلے میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کو دی گئی ہے، جلد ہی اس کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔
 بی جے پی کی طرف سے ان کے خلاف الیکشن میں امیدوار کھڑے کرنے کی باتوں پر یوٹی قادر نے بی جے پی کامذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ان کے خلاف اپنے کسی لیڈر کو کھڑا نہ کرے ورنہ وہ کسی کو منھ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اس کے بجائے وہ اپنے کسی معمولی کارکن کو چاہے تو ان کے خلاف کھڑا کرسکتے ہیں، کیونکہ ان کے لیڈر سے زیادہ ووٹ ہارنے والاکارکن لے سکتا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔