سعودی شاہ سلمان سے ریکس ٹیلرسن کا دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th July 2017, 10:09 AM | خلیجی خبریں |

ریاض12جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے بدھ کے روزجدہ میں ملاقات کی ہے اوران سے قطر بحران اور دہشت گردی سے نمٹنے کے طریقوں سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاہے۔امریکی وزیرِخارجہ جدہ ہی میں قطر کا بائیکاٹ کرنے والے چاروں ممالک سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ،مصراوربحرین کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کر رہے ہیں۔وہ ان سے ان چاروں ممالک کے قطر کے ساتھ جاری تنازع کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ریکس ٹیلرسن اس خلیجی تنازع کو طے کرانے کے لیے خطے کے ملکوں کے دورے پرہیں۔ انھوں نے سوموار کو امیر کویت اور منگل کو قطری وزیر خارجہ سے بحران کے حل کے سلسلے میں بات چیت کی تھی۔مذکورہ چاروں ممالک نے قطرپرخطے میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کے الزامات عاید کیے ہیں۔ وہ قطر پر عرب ریاستوں کے داخلی امورمیں مداخلت اور خطے کی سلامتی اورامن کو خطرات سے دوچار کرنے کے بھی الزامات عاید کررہے ہیں جبکہ قطران الزامات کی صحت سے انکار کرتا چلا آرہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...