بھاری بارش کو دیکھتے ہوئے کل منگل کو مینگلور میں بھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی؛ پہاڑی کھسکنے سے مڈکیری جانے کا راستہ بند

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th August 2018, 9:18 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور 13/اگست (ایس او نیوز) گذشتہ چار روز سے جاری زبردست بارش کا سلسلہ آج بھی  جاری رہا جس کو دیکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے  کل منگل کو بھی ضلع جنوبی کینرا کے سبھی اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔اُدھر ضلع جنوبی کینرا کے سولیا میں اسٹیٹ ہائی وے پر پہاڑی کھسکنے سے پوری سڑک بند ہوگئی ہے، جس سے مینگلور سے مڈکیری کا رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

مینگلور کے ساتھ ساتھ پڑوسی علاقوں کورگ، مڈکیری، چکمنگلور، داونگیرے، ہاسن، اُڈپی، کنداپور، بھٹکل، ہوناور، کمٹہ، انکولہ، کاروار، یلاپور، سرسی ، سداپور، شموگہ وغیرہ علاقوں میں بھی زبردست بارش کی خبریں موصول ہوئی ہیں اور اکثر علاقوں میں  کل منگل کو اسکولوں میں چھٹیوں  کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مینگلو رمیں سنیچر اور پیر کو بارش کی وجہ سے اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی ڈکلیر کی گئی تھی، جبکہ اتوار کو ہفتہ واری چھٹی کی بنا پر اسکول اور کالجس بند ہی رہتےہیں، اب بارش کے تیور  کم نہ ہونے کے آثار کو  دیکھتے ہوئے کل منگل کو بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس طرح یہاں سنیچر سے کل منگل تک  لگاتار چاردن اسکول اور کالجس بند ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ  بھاری بارش کا سلسلہ اگر کل بھی اسی طرح جاری رہا تو   بدھ کو یوم آزادی کی تقریب  میں بالخصوص اسکولی بچوں کو سخت پریشانی ہوسکتی ہے۔

سولیا میں پہاڑی کھسک گئی:   مینگلور سے مڈکیری کو جوڑنے والی سڑک پر سولیا اسٹیٹ ہائی وے پر پہاڑی کھسک جانے سے پوری سڑک بند ہوگئی ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مڈکیری کو جوڑنے والی سڑک پر آج دوسری مرتبہ پہاڑی کھسکنے کی واردات پیش آئی ہے۔  بتایا گیا ہے کہ  مڈکیری کے قریب مدےناڈو میں اتوار رات کو شروع ہونے والی زبردست بارش سے  راستے کنارے واقع پہاڑی کھسک گئی  تھی جس کی بنا پر بنگلور،تمل ناڈو اور میسور کی طرف جانے والی  سبھی سواریوں کو  کُشال نگر سے بسیل ہوتے ہوئے شرڈی گھاٹ کے راستے سے گذاراجارہا تھا، اُدھر سے مینگلور کی طرف آنے والی سواریوں کو بھی اُسی روٹ پر موڑا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ  سولیا میں تیز رفتاری سے سڑک کی صفائی کا کام جاری ہی تھا کہ آج پیر کو اُسی جگہ پر پھر پہاڑی کھسک گئی ہے اور مٹی کے ڈھیر نے پوری سڑک کو ڈھانپ دیا ہے۔  پیر شام تک  جے سی بی کی مدد سے سڑک کی صفائی کا کام جاری تھا اور بتایا گیا تھا کہ  بھاری بارش کے بائوجود رات بھر کام جاری رہے گا ۔

شرڈی گھاٹ پر بھی چٹان کھسک گئی:  اُدھر سکلیشپور میں بھی بھاری بارش کی وجہ سے نیشنل ہائی وے 75 پر پہاڑی پر سے چٹان کھسکنے کی واردات پیش آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  آج پیر دوپہر قریب بارہ بجے  اچانک چٹان کھسک گئی اور قریب سو میٹر روڈ پر ایسے گرگئی کہ پوری سڑک بند ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مٹی کو ہٹانے کا کام تیز رفتاری کے ساتھ انجام دیا جارہا ہے مگر جیسے جیسے مٹی نکالی جاتی ہے، زبردست بارش کی وجہ سے پہاڑی پر سے مٹی کے بڑے بڑے تودے مزید گرتے جارہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پہاڑ مزید کھسکنے کے خدشات کو دیکھتے ہوئے بالاخر یہ سڑک سواریوں کے لئے بند کردی گئی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...