چکمنگلور ، ہاسن اور مینگلور میں زوردار بارش کا سلسلہ جاری؛ چارمڈی گھاٹ اور شرڈی گھاٹ پر چٹانیں کھسکنے کی وارداتوں کے بعد روڈ بند

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th June 2018, 4:34 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

مینگلور12/جون (ایس او نیوز)  چکمنگلور، ہاسن اور ضلع دکشن کنڑا میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہونے  کے بعد آج   ہاسن اور چکمنگلور میں چارمڈی اور شرڈی گھاٹوں پر چٹانیں کھسکنے اور گھنے درختوں کے  روڈ پر گرنے سے  مینگلور۔بنگلور روڈ بند ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق  سڑک کی درستگی کو لے کر شرڈی گھاٹ کو پہلے ہی بند کردیا گیا تھا جس کے بعد  مینگلورسے بنگلور اور میسور جانے کے لئے  چارمڈی گھاٹ کا متبادل راستہ اپنایا جارہا تھا، مگرآج منگل صبح سے دوپہر تک 12 مختلف جگہوں پر چٹانیں کھسکنے کی وارداتیں  پیش آنے کی بعد یہ سڑک بھی بند ہوگئی ہے۔ خبر ملی ہے کہ پوری سڑک پر سواریوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور پورا ٹریفک نظام درہم برہم ہوگیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چٹانیں کھسکنے کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ کئی جگہوں پر گھنے درختوں کے بھی گرنے سے راستے بند ہوگئے ہیں۔

چکمنگلور میں مسلسل بارش سے لوگوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہوگیا ہے، پوری سڑکوں پر یا تو پانی گذررہا ہے یا پھر چٹانیں گری ہوئی ہیں۔ ایس پی اناملائی نے اس موقع پر ایک ٹی وی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب چارمڈی گھاٹ کو سواریوں کے لئے بند کردیا گیا ہے، سڑکوں پر جابجا  چٹانیں گری ہوئی ہیں، انہوں نے دودنوں تک اس راستے سے سفر نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ کل پیر شام سے یہاں چٹانیں کھسکنے  کی واردات پیش آرہی ہیں اور  رات بارہ بجے سے ہی یہاں جے سی بی کی مدد سے چٹانوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ مگر مختلف علاقوں میں چٹانوں کے کھسکنے کی وارداتیں پیش آئی ہیں۔

خیال رہے کہ اب مینگلور سے بنگلور اور میسور جانے کے لئے  سواریوں کو پتور۔سولیا۔سمپاجے کے روٹ سے جانا ہوگا یا پھر باجے گولی، مالا، کدرے مکھ ہوتے ہوئے جانا ہوگا۔ جو لوگ اُڈپی سے  بنگلورکا سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ  باجے گولی۔مالا، کدرے مکھ یا بالیبرے، ہولیکل گھاٹ سے ہوتے ہوئے بنگلور جاسکتے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ علمی اُصولوں کے خلاف (یعنی غیر سائنٹیفک) ڈرینج سسٹم بنائے جانے سے چٹانوں کے کھسکنے کی وارداتیں پیش آئی ہیں، جس کے نتیجے میں  پورے خطے میں سڑکیں  بند ہوگئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...