بیدر میں راہول گاندھی نے اُڑائی مرکزی سرکار کی دھجیاں؛ پارلیمانی انتخابات میں جیت درج کرنے پر جی ایس ٹی کو رد کرنے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th August 2018, 12:57 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بیدر،14اگست(ایس او  نیوز) وزیر اعظم مودی کی قیادت میں چل رہی مرکزی سرکار کی کارکردگی کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں اگر کانگریس اقتدار پر آتی ہے تو وہ جی ایس ٹی (گوڈس اینڈ سروس ٹیکس) کو ختم کر دے گی۔ اور اس کی جگہ پر  سی ایس ٹی (یکساں طریقہ کا سنگل سلیب ٹیکس) لاگو کیا جائےگا۔  اسی کے ساتھ راہل گاندھی نے  پھر ایک بار موجودہ جی ایس ٹی کو "گبر سنگھ ٹیکس" قرار دیا اور کہا کہ گبر سنگھ نے چھوٹے بیوپاریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔خیال رہے کہ گبر سنگھ مشہور فلم شعلے میں ایک خطرناک ڈاکو کا نام تھا !

راہول گاندھی نے  کہا کہ اگر وزیر اعظم میں دم ہے تو وہ ان کے ساتھ ریفائل گھوٹالے پر بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ’’انل امبانی کی کمپنی نے کبھی ہوائی جہاز نہیں بنایا۔ جس کمپنی کو نریندر مودی نے ٹھیکہ دلوایا وہ 10دن پہلے بنائی گئی تھی۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ساری باتیں میں نے لوک سبھا میں پی ایم مودی کے سامنے کہیں۔ میں نے بتایا کہ کس طرح مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے جھوٹ بولا کہ ہوائی جہاز کی قیمت بتائی نہیں جا سکتی، کیونکہ یہ ایک خفیہ معاہدہ ہوا ہے۔ لیکن جب میں نے فرانس کے صدر سے ایسے کسی سمجھوتے کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے ایسے کسی سمجھوتے سے انکار کردیا۔‘‘

 کسان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کا یہ وعدہ جملہ بن کر رہ گیا۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ان کا وعدہ تو پورا نہیں ہوا لیکن اب وہ نوجوانوں کو پکوڑے بنانے کے لیے کہہ رہے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم آپ کو گیس نہیں دیں گے، گیس بھی آپ کو نالے سے نکال کر کوکر میں ڈالنی پڑے گی۔‘‘

کانگریس صدر نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ مودی صرف وعدے کرنا جانتے ہیں، نبھانا نہیں جانتے، ہم نے کرناٹک میں انتخابات کے دوران جو وعدہ کیا تھا، ہم نے نبھا کر دکھایا۔ راہول نے کہا کہ ہم نے  کہا تھا کہ جیسے ہی کرناٹک میں کانگریس کی حکومت آئے گی، ہمارا پہلا کام کسانوں کا قرض معاف کرنا ہوگا، اور ہم نے ایسا کر کے دکھایا۔ لیکن نریندر مودی جی کسانوں کا قرض معاف نہیں کر سکتے۔ بڑی بڑی تقریریں کریں گے لیکن کام کی بات نہیں کریں گے۔

راہول نے مودی جی کو چیلنج کیا کہ کرناٹک کی حکومت نے کسانوں کا جتنا قرض معاف کیا ہے وہ اس کا نصف قرض ہندوستان کے کسانوں کا معاف کر کے دکھا دیں۔‘‘

یو پی اور بہار میں حال ہی میں پیش آئے عصمت دری کے واقعات پر بھی کانگریس صدر نے سوال اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ ’’نریندر مودی جی ایک نیا نعرہ لائے تھے کہ ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ لیکن یہ نہیں بتایا تھا کہ بیٹی کو کس سے بچانا ہے۔ یو پی میں عصمت دری ہوئی اور بی جے پی رکن اسمبلی پر الزام لگا۔ لیکن پی ایم مودی نے بہار اور یو پی عصمت دری کے واقعات پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

کیا راہول گاندھی بیدر سے چنائو لڑیں گے ؟ :  بیدر سے پارلیمانی انتخابات کی کرناٹک میں سرگرمیوں کےآغاز کے موقع پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ بیدر پارلیمانی حلقہ سے راہل گاندھی انتخابات لڑسکتے ہیں ۔ذرائع کے بموجب کے پی سی سی کے صدر دنیش گنڈوراؤ اورکرناٹک کے پارٹی انچارج کے سی وینوگوپال کے درمیان اس موضوع پر بات چیت ہوئی ہے۔

من کی بات سے غریبوں کا پیٹ نہیں بھرے گا:سدارامیا: اس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کے دور اقتدار میں ملک کی ترقی نہیں بلکہ بدعنوانی کو فروغ ملا ہے ۔مودی پر حملہ کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ مرکزمیں بی جے پی حکومت کے پچھلے 4سالوں کے دوران غیرملکی سرمایہ کاری کا فیصد صفر ہے ۔ مودی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام رہی ہے۔ جھوٹے وعدے اور جھوٹی تشہیر کے ذریعہ مرکز میں اقتدار حاصل کرنے والی بی جے پی حکومت نے عوام کے اعتماد کا خون کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نریندرمودی اس ملک کے چوکیدار نہیں ،بدعنوانی میں حصہ دار ہیں ۔انہیں کی بدولت ملک میں بدعنوانی عروج پر پہنچی ہے ۔جھوٹے وعدوں کے ذریعہ اقتدار پر آنے والے مودی کو اگلے لوک سبھا انتخابات میں اس ملک کی عوام ضرور سبق سکھائے گی۔ اگلے انتخابات میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہوگی اورراہل گاندھی اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے ۔وزیراعظم من کی بات سے غریبوں کا پیٹ بھر نہیں سکتے ۔انہیں کام کی بات کرنی چاہئے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے پوچھا ؛ آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہو ؟

کانگریس حکومت کو گھیرنے جھوٹے پروپیگنڈے پر ریاستی بی جے پی قائدین پر طنز کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے ان سے ایک سخت سوال کیا۔ آپ ہمارے ہاتھوں میں چھڑی دے کر بار بار خود کو کیوں پٹوارہے ہیں؟

کمارا سوامی بلیک میلنگ کے بادشاہ، سیکس ویڈیوز گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر کا ہاتھ: ڈی کے شیوکمار

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے الزام عائد کیا کہ ہاسن کے ایم پی پرجول ریونا سے متعلق فحش ویڈیوز کو گشت کروانے کے پیچھے جے ڈی ایس لیڈر ایچ ڈی کماراسوامی کا ہاتھ ہے۔

ایچ ڈی ریونّا کو اغوا معاملہ میں نہیں ملی راحت، 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیجنے کا حکم

جنسی اسکینڈل معاملے میں اغوا و تاوان کی دفعات کے تحت گرفتار جے ڈی ایس رکن اسمبلی ایچ ڈی ریونّا کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں کوئی راحت نہ دیتے ہوئے 14 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ انہیں 4 مئی کو ایس آئی ٹی نے گرفتار کیا تھا اور آج (8 مئی) تک وہ ایس آئی ٹی کی ...

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو دی یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت ؛ کیا جاری انتخابات پر پڑے گا اس کا اثر ؟

سپریم کورٹ نے آج جمعہ کو  دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو یکم جون تک 21 دنوں کے لیے عبوری ضمانت دے دی۔ عام آدمی پارٹی (AAP) کے قومی کنوینر کو  سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہو نے کے ایک دن بعد یعنی 2 جون کو خودسپردگی کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...