کار اور بس کے درمیان تصادم میں1ہلاک ،4شدید زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th November 2017, 9:12 PM | ساحلی خبریں |

پتور18؍نومبر(ایس او نیوز) دھرمستھلا سے سبرامنیا کی طرف جاتے ہوئے اچلمپاڈی کے قریب ایک کار اور پرائیویٹ بس کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور چار افراد سنگین طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب بس بنگلوروسے دھرمستھلا کی طر ف آرہی تھی اور کار دھرمستھلا سے اڈپی کی طرف جارہی تھی۔ہلاک ہونے والا شخص اور زخمی کارکے مسافر تھے۔تصادم اتنا زبردست تھا کہ دونوں گاڑیوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بے حد تیز رفتاری او ربے پروائی سے ڈرائیونگ کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا ہے۔ بس کا ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی موقع پر سے فرار ہوگیا۔زخمیوں کو منگلورو کے اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔