وزیر اعظم آج آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک کا دورہ کریں گے

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 9th February 2019, 10:18 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی:9 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی کل آندھرا پردیش کے گنتور، تمل ناڈو کے تیرپپور اور کرناٹک کے ہبلی کا دورہ کریں گے۔ وہ ان ریاستوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔وزیر اعظم کی پہلی منزل آندھرا پردیش کا گنتور ہوگا جہاں وہ یتوکار بائی پاس، گنتور میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ملکی کی توانائی سیکوریٹی کو فروغ دینے کی غرض سے وزیر اعظم انڈین اسٹریٹجک پٹرولیم ریزور لمیٹیڈ (آئی ایس پی آر ایل) کی 1.33 ایم ایم ٹی وشاکھا پٹنم اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو (ایس پی آر) سہولیات کو قوم کے نام وقف کریں گے۔وزیر اعظم آندھرا پردیش کے کرشنا 150گوداوری (کے جی) کے ساحل پرواقع او این جی سی کے وششٹ اور ایس آئی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔وہ کرشنا پٹنم میں بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (بی پی سی ایل) کے نئے ٹرمینل کے قیام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں سے آندھرا پردیش اور پڑوسی ریاستوں میں گیس پر مبنی صنعتی اکائیوں کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔ بعد ازاں وزیر اعظم تمل ناڈو کے تیرپپور کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم تمل ناڈو میں تیرپپور کے پیروما نلّور گاؤں میں متعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ تیرپپور میں ای ایس آئی سی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 100 بستروں والا یہ جدیدترین اسپتال ای ایس آئی ایکٹ کے تیرپپور اور آس پاس کے علاقوں کے تقریبا ایک لاکھ مزدوروں اور ان کے خاندان کے ارکان کی طبی ضروریات کو پورا کرے گا۔وہ ای ایس آئی سی اسپتال، چنئی کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ جدید ترین سہولیات سے آراستہ 470 بستروں والا یہ اسپتال ہر طرح کے معیاری علاج کی خدمات فراہم کرے گا۔وزیر اعظم جناب مودی، چنئی پورٹ سے چنئی پٹرولیم کارپوریشن لمیٹیڈ (سی پی سی ایل) کے منالی ریفائنری تک جانے والی کچے تیل کی نئی پائپ لائن کا بھی افتتاح کریں گے۔ بہترین حفاظتی خصوصیات کا حامل یہ پائپ لائن کچے تیل کی محفوظ اور بھروسہ مند سپلائی کو یقینی بنائے گی نیز تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں کی ضروریات پوری کرے گی۔وزیر اعظم اے جی۔ڈی ایم ایس میٹرو اسٹیشن سے واشرمین پیٹ میٹرو اسٹیشن تک جانے والی چنئی میٹرو کے ایک سیکشن کے مسافرین خدمات کا بھی افتتاح کریں گے۔ 10 کلو میٹر کا یہ سیکشن چنئی میٹرو کے مرحلہ 150I کا پہلا حصہ ہے۔ اس کے بعد وزیر اعظم کرناٹک کے ہبلی کے لیے روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم کے دورے کا پہلا مرحلہ کرناٹک کا ہبلی ہوگا۔ وہ ہبلی کے گبّر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی 150 دھاروار اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی 150 دھاروار کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس موقع پر دھاروار میں سٹی گیس ڈسٹریبوشن (سی جی ڈی) کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔ حکومت نے شہریوں کو صاف ایندھن کی ملک بھر میں فراہمی میں اضافے کے لیے سٹی گیس ڈسٹریبوشن (سی جی ڈی) نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور دیا ہے۔ملک کے لیے توانائی کی سیکوریٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اور قدم کے طور پر وزیر اعظم انڈین اسٹریٹجک پٹرولیم ریزور لمیٹیڈ (آئی ایس پی آر ایل) کی 1.5 ایم ایم ٹی منگلور اسٹریٹجک پٹرولیم ریزرو (ایس پی آر) سہولیات اور 2.5 ایم ایم ٹی پدور ایس پی آر سہولیات کو قوم کے نام وقف کریں گے۔18 کلو میٹر طویل چک جاجور۔مایاکونڈا ریلوے لائن کو ڈبل کیا جانا بھی ایک خاص بات ہوگی ۔ یہ ریلوے لائن 190 کلومیٹر طویل ہبلی 150چیک جاجور سیکشن کو ڈبل کرنے والے پروجیکٹ کا حصہ ہے اور جنوب مغربی ریلوے کے بنگلورو۔ہبلی ریلوے لائن پر واقع ہے۔ اس اہم روٹ کو دہرا کیے جانے سے لائن کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا جو بنگلورو کو ہبلی، بیلاگاوی، گوا، پنے اور ممبئی سے جوڑتی ہے۔ اس سے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تیزی آئے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...