راستوں پرپڑے ہوئے جابجا گڈھوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل کے عوام کا انوکھا احتجاج؛ بس اسٹائنڈ کے سامنے جمع پانی میں پھینکا مچھلیاں پکڑنے کی ڈور

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd June 2018, 1:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 23/جون (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے کئی علاقوں میں  راستوں پر  جابجا گڑھے پڑنے کے بعد وہاں بارش کا پانی جمع ہوجانے سے عوام کو سخت دشواریاں پیش آرہی ہیں، مگر حکام اور عوامی نمائندے  خاموش ہیں اور ان گڈھوں کو بھرنے کے تعلق سے کسی بھی طرح کی کوئی   کوشش نظر نہیں آرہی ہے، اس بات کو محسوس کرتے ہوئے بھٹکل کے کچھ نوجوانوں نے اپنی طرف سے ہی اُن کی توجہ مسائل کی طرف مبذول کرانے کی کوشش کرتے ہوئے جمعہ کو ایک انوکھا احتجاج درج کیا۔

بھٹکل کے سماجی ورکر مصباح الحق نے اپنے کچھ دوستوں کو لے کر  سب سے پہلے بھٹکل سرکاری بس اسٹائنڈ کے باہر کثیر مقدار میں  جمع پانی  میں پہلے کاغذ کی کشتیاں چھوڑیں، پھر ایک کنارے بیٹھ  کر مچھلیاں پکڑنے کے لئے  ڈوری اور کانٹا پانی میں پھینک کر بیٹھ گئے۔ اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح نے بتایا کہ بھٹکل بس اسٹائنڈ جیسے مرکزی مقام پر اتنا بڑا گڑھا کسی کو نظر نہیں آرہا ہے تو پھر اندرونی راستوں پر پڑے ہوئے گڑھے ہمارے عوامی نمائندوں کو متعلقہ  آفسران کو کہاں نظرآئیں گے ؟ مصباح کے مطابق ہم نے صرف سرکاری آفسران اور عوامی نمائندوں کو بیدار کرنے اور اُنہیں عوام کے مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے ایسا نمائشی احتجاج کیا ہے۔

بڑے بڑے اور خطرناک زہریلے سانپوں اور اژدھوں کو پکڑکر بھٹکل کے عوام میں معروف   انجنئر مصباح الحق نے  محکمہ ماہی گیری کو ازراہ مذاق مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ بس اسٹائنڈ کے سامنے  واقع تالاب کو مزید بہتر بناکریہیں  پر مچھلیاں پکڑنے  کے لئے سہولیات فراہم کریں تو  بیروزگاروں کو   سموسہ اور پکوڑے  بیچنے کے بجائے مچھلیوں کا کاروبار کرکے بیروزگاری دور کرنے میں آسانی ہوگی۔

بس اسٹائنڈ پر نمائشی  احتجاج کے بعد مصباح اور اس کے ساتھی چوتنی پہنچے جہاں حال ہی میں تعمیر کی گئی سڑک پر پڑے ہوئے بڑے بڑے گڈھوں  میں نمائشی شجرکاری کی بعد میں ان کی ٹیم آزاد نگر فورتھ کراس پر پہنچ کر بھی اپنا  احتجاج درج کیا۔

اس موقع پر ان کے ساتھ ربیع رکن الدین، سید وسیم برماور، ثناء اللہ اسدی،  مظہیر و دیگر نوجوان موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔