بھٹکل میں چوہے کے بخار پر عوام میں تشویش؛ روک تھام کے لئے تعلقہ میڈیکل آفسر نے جاری کیں ہدایات

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th September 2018, 2:17 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل12؍ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں چوہے کے بخاریا Rat Fever کے دو ایک معاملات سامنے آنے کے بعدعوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہر میں اس وقت عام سردی بخار کا موسم بھی چل رہا ہے۔ جس کی وجہ سے عوام الجھن کا شکار ہیں اور ذرا سا تیز بخار آنے پر بھی وہ فکر مند ہورہے ہیں۔ 

اس تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کرنے اور عوام میں پھیلے خوف وہراس کو دور کرنے کےلئے  بھٹکل تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے آج بدھ کو ضروری ہدایات جاری کی ہیں اور عوام الناس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اُنہیں  اس طرح کے بخار پر ڈرنے یا خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔  دفتر ساحل آن لائن پہنچ کر چوہے کے بخار کے تعلق سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے  اس بخار کی علامات، علاج، پھیلنے سے روکنے کی تدابیر اوردیگر اُمور پر تفصیلی گفتگو کی۔

ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے بتایا کہ یہ بخار جسے ( leptospirosis ) لیپٹو اسپائروسس کہتے ہیں ایک وبائی مرض ہے جس کے جراثیم چوہے، کتے ، بلی جیسے جانوروں کے فضلات میں پائے جاتے ہیں۔ اگر یہ جراثیم مٹی یا کھانے پینے کی چیزوں میں پہنچ جاتے ہیں تو یہ مرض انسانوں کو لاحق ہوجاتا ہے۔ ننگے پاؤں چلنے ، کھیتی اور باغات میں ننگے پاؤں صاف صفائی کاکام کرنے سے اور جسم پر چھوٹے موٹے زخموں کے رہنے پریہ جراثیم انسان کے جسم میں داخل ہوسکتے ہیں ۔ اسی طرح غذائی اجناس اور پھل فروٹ وغیرہ کھلے رکھ کر چھوڑنے پر بھی یہ جراثیم ان میں داخل ہوکر انسان کو بیمار کرسکتے ہیں۔


ڈاکٹر نے چوہے کے بخار کی علامات بتاتے ہوئے کہ اس میں بہت ہی تیز بخار ہوتا ہے۔ سر میں شدید درد رہتا ہے۔ جسم کے پٹھوں میں بہت زیادہ درد رہتا ہے۔ آنکھیں بہت زیادہ سرخ ہوجاتی ہیں۔ قئے اور دست شروع ہوتے ہیں۔یرقان ؍پیلیا (jaundice)بھی ہوجاتا ہے۔مرض بہت زیادہ بڑھ جانے کی صورت میں مریض کے گردے،پتے کی تھیلی (gall bladder)، پھیپھڑے وغیرہ متاثر ہوتے ہیں جس سے انسان کے ہلاک ہونے کی نوبت آسکتی ہے۔اس مرض کی تشخیص کے لئے خون کی جانچ ضروری ہوتی ہے ، جس کے بعد اس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ 

ڈاکٹر مورتی راج نے بتایا کہ اس مرض سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طور پر گھروں کو صاف ستھرا اور چوہوں سے پاک رکھا جائے۔ پانی گرم ابالنے کے بعدٹھنڈا کرکے پیا جائے۔کھانے پینے کی چیزیں اور غذا ئی اجناس کو ڈھانک کرچوہوں اور بلی جیسے جانوروں سے بچاکر رکھا جائے ۔تازہ غذائیں کھائی جائیں۔ فروٹ کو کھانے سے پہلے خوب دھوئیں۔ ننگے پاؤں مٹی پر نہ چلیں ۔ کھیت اور باغات میں کام کرتے وقت گم بوٹ کا استعمال کریں۔اپنے گھر اور آنگن و اطراف کے علاقے کو صاف ستھرا رکھیں۔

ڈاکٹر نے بخار ہونے کی صورت میں فوری سرکاری اسپتال سے رُجوع ہونے  اور علاج کرنے کی عوام الناس سے درخواست کی اور کہا کہ سرکاری اسپتال میں چوبیسوں  گھنٹے ڈاکٹر دستیاب ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔