سابق رکن اسمبلی کے منظور کروائے گئے منصوبوں میں تبدیلی سے ہونے والی مشکلات کے لئے افسران ہی ذمہ دار ہونگے؛ بھٹکل تعلقہ پنچایت صدرکا بیان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th September 2018, 10:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14؍ستمبر (ایس او نیوز) تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنچایت راج محکمہ کے تحت سابق رکن اسمبلی کے ذریعے منظور کروائے گئے منصوبوں میں ٹینڈر طلب کیے جانے کے بعد پھر تبدیلی کی جاتی ہے تو اس سے ہونے والی مشکلات کے لئے سرکاری افسران ہی ذمہ دار ہونگے۔

ایشور نائک نے تعلقہ پنچایت کے پہلے مرحلے کی کے ڈی پی میٹنگ میں صدارت کی اور پنچایت راج انجینئر کی رپورٹ پیشی کے دوران مداخلت کرتے ہوئے کہاکہ: ’’سابق ایم ایل اے نے کہاں اور کونسے منصوبوں کی ضرورت ہے اس بات کا پتہ لگانے کے بعد وہ منصوبے منظور کروائے تھے۔اب ان کی غیر موجودگی میں اگر ان منصوبوں میں تبدیلی کی جاتی ہے تو پھر آئندہ مشکلات پیدا ہونگی۔ اور اس طرح کی کوئی مشکل پیش آتی ہے تواس کے لئے متعلقہ محکمہ کے افسران ہی پوری طرح ذمہ دار ہونگے۔

جب تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مورتھی راج بھٹ نے اپنی رپورٹ پیش کی تو اسٹانڈنگ کمیٹی کی صدر میناکشی جٹپّا نائک نے اس بات پر سوال اُٹھایا کہ پاگل کتے کے کاٹنے پر لگائے جانے والے انجکشن تعلقہ اسپتال میں موجود کیوں  نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بڑی قیمت دے کر باہرموجود نجی دکانوں سے یہ انجکشن خریدنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ضمن میں ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں  اور عوام کو باہر سے انجکشن خریدنے کا جو خرچ آرہا ہے اسے محکمہ صحت کی طرف سے اداکیا جائے۔

اس کے علاوہ مختلف محکمہ جات کی طرف سے جاری سرگرمیوں اور دستیاب سہولتوں کی تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں۔اس موقع پر محکمہ جاتی افسران کے علاوہ تعلقہ پنچایت چیف ایکزیکٹیو افیسرسی ٹی نائک موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔