شمالی کینرا پارلیمانی حلقہ : انتخابی غیر قانونی سرگرمیوں پر کڑی نگاہ رکھنے 206سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2019, 10:29 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:22؍مارچ (ایس او نیوز)  اپریل مئی میں منعقد ہورہے لوک سبھاانتخابات کو صاف شفا ف رکھنے  کے لئے شہری اور گاؤں کی سطح پر پہلی مرتبہ 206سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری کرتے ہوئے انتخابات کی نگرانی کی جائے گی۔

 شمالی کینرا پارلیمانی حلقہ کے 12شہروں کے میونسپالٹی حدو د میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ کاروار میں بدھ کے روز سے سی سی ٹی وی کیمرے اپنا کام شروع کریں گے۔ ضلع الیکشن کمشنر کے دفتر سےہی پورے انتخابی سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے گی۔گاؤں کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری سے انتخابی اشتہاری مہم سمیت تمام سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔

بھٹکل شہری علاقےمیں سب سے زیادہ یعنی 35سی سی ٹی وی کیمرے اور یلاپور پٹن پنچایت حدود میں سب سے کم یعنی 5سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری کی گئی ہے۔ کلی طورپر لوک سبھا انتخابات کی سرگرمیوں پر چیل کی نظر رکھی جارہی ہے۔ کارور میں 23،سرسی میں 18،ڈانڈیلی میں 19،کمٹہ 17،انکولہ 9،ہلیال 28،ہوناور 20،سداپور 18،منڈگوڈ 15،بھٹکل تعلقہ جالی پنچایت حدود میں 5کیمرے لگائے گئے ہیں۔

اسی طرح ضلع میں کل 30چک پوسٹ قائم کئے گئے ہیں۔ ہرایک چک پوسٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی نگرانی ہوگی۔ ضلع کے 10شدید حساس چک پوسٹوں کی راست ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے نگرانی رکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ پر جانچ ٹیمیں متحرک رہیں گی۔ 30چک پوسٹوں174ٹیمیں دن کے 24گھنٹے تین شفٹوں میں خدمات پر مامور رہیں گی۔ یہ سب مشترکہ ٹیمیں ہیں جس میں  پولس ، فاریسٹ، ایکسائز، تحصیل محکمہ جات کے افسران اور ٹرانسپورٹ محکمہ کے افسران بھی شامل ہیں۔

ڈی سی ٹیم کا معائنہ :بین ریاستی سرحد ی علاقے گوا اور اترکنڑا ضلع کے ماجالی، جوئیڈا، پاپیلی ، ڈانڈیلی حدود کے بھارچی، کئیگا کراس، بارے کراس کو ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار، ضلع پنچایت سی ای اؤ محمد روشن ، آئی اےایس پروبیشنری دلیش سسی کی ٹیم ملاقات کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی الیکشن آفیسران کو ہدایات دیں کہ غیر قانونی انتخابی سرگرمیوں کا باریکی سے جائزہ لیااور کیس درج کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو ہراساں یا پریشان نہ کرنے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔