بھٹکل 22؍اگست (ایس او نیوز)ماروکیری ایس پی ہائی اسکول میں طلبہ کی سہولت کے لئے جاری کی گئی نئی بس سروس کا افتتاح مقامی ایم ایل اے منکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے وئیدیا نے اس نئی بس سروس کے لئے انتظامیہ کی ستائش کی اور طلبہ اور ان کے والدین سے درخواست کی کہ اس موقع کا بھر پور فائدہ اٹھائیں۔افتتاحی پروگرام کے موقع پر مقامی سماجی و سیاسی شخصیات کی کثیر تعداد موجود تھی۔