بھارت۔ فرانس کے درمیان 14 معاہدے ، یہ دو قابل ممالک کے درمیان شراکت داری: مودی
نئی دہلی10 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فرانسیسی صدر امینل میکرو اور بھارتی وزیر اعظم مودی نے مشترکہ بیان دیا ہے جس میں دونوں ہی ملک کندھے سے کندھے ملا کر چلیں گے۔ مودی۔ میکرو مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کے تحفظ پر بھی معاہدہ ہوا۔ اس کے علاوہ سیکورٹی، جوہری توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے والے 14 معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔واضح ہو کہ فرانس کے صدر چار روزہ بھارت کے دورہ پر آ ئے ہیں ۔ ان کاوارانسی جانے کا بھی پروگرام ہے۔اس کے علاوہ وہاں سے مرزا پور بھی جائیں گے جہاں پر ایک سولر پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ مودی نے کہا کہ آج دو رہنماؤں کے درمیان نہیں ؛ بل کہ دو ہم فکر ثقافت کے درمیان شراکت داری ہے۔پی ایم مودی نے یہ بھی اعادہ کیا کہ ہم شانہ بشانہ چلیں گے۔ ہماری شراکت داری صدیوں پرانی ہے، فرانس کی ہر حکومت سے ہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے دو طرفہ تعلقات کے روشن مستقبل کے لئے باہمی تعلقات سب سے اہم پہلوہیں کہ ہمارے نوجوان ایک دوسرے کے ملک کو جانیں، ایک دوسرے کے ملک کو دیکھیں، سمجھیں اور باہمی اشتراک و معاونت سے کام کریں تاکہ ہمارے تعلقات کے لئے ہزاروں افراد نمونہ کے طور پر تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے ہمارے دو طرفہ تعلقات روشن مستقبل کے لئے سب سے اہم ثابت ہوں گے ۔ وہیں فرانس کے صدر نے کہا کہ ہمارے بھارت کے ساتھ مضبوط تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ ہم تعصب اور دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑیں گے۔ہم بھارت کے ساتھ سفارتی شراکت قائم کرر ہے ہیں۔ ہم خفیہ اطلاعات کو بھی اشتراک کرنے کے لئے ایک میکنزم بنانے جا رہے ہیں۔