می ٹو مہم : ہتک عزت معاملہ میں ایم جے اکبر نے عدالت میں درج کرایا اپنا بیان

Source: S.O. News Service | By Staff Correspondent | Published on 1st November 2018, 11:11 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، یکم نومبر(ایس او نیوز) خارجہ امور کے سابق وزیرمملکت ایم جے اکبر نے صحافی پریہ رمانی کے خلاف دائر ہتک عزت کے اپنے مقدمہ کے سلسلہ میں بدھ کو دہلی کی ایک عدالت میں بیان درج کرایا۔ رمانی نے مسٹر اکبر کے خلاف تقریباََ 20برس پہلے جنسی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ مسٹر اکبر ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال کی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ رمانی نے جان بوجھ کر ، ارادتاََ اور بدنیتی سے میرے خلاف ہتک عزت کرنے والے الزام لگائے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک ایجنڈہ کو پورا کرنے کے لئے ارادتاََ ان کے خلاف ایک جھوٹی شکایت نشر کی گئی۔انہوں نے کہاکہ رمانی نے نہ صرف سماج میں ان کے شبیہ کو گہری چوٹ پہنچائی ہے بلکہ ان کے ایسا کرنے سے برادری، دوستوں، کنبہ اور معاونین کے درمیان ان کی شبیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ اس سے کافی انہیں بہت تکلیف ہوئی ہے۔

مسٹر اکبر نے اپنی ہتک عزت سے متعلق شکایت میں رمانی کے خلاف دفعہ 499(ہتک عزت) اور تعزیرات ہند کی دفعہ 500کے تحت نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ پریہ رمانی، غزالہ وہاب، شوما راہا، انجو بھارتی، شوتاپا پال اور کچھ دیگر خواتین نے اکبر کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اعظم خان کے سامنے بی جے پی کا کوئی بھی ہتھکنڈہ کارگر نہیں ہوگا: مایاوتی

اترپردیش کے رامپور پارلیمانی سیٹ سے سماجوادی کے قدآور لیڈر و پارٹی امیدوار اعظم خان کی حمایت میں ووٹروں سے ووٹ کرنے کی اپیل کرتی ہوئیں بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا کہ مرکز میں برسراقتدار پارٹی لاکھ ہتھکنڈے اپنائے لیکن رامپور سے اتحاد کے امیدوار اعظم خان کی جیت یقینی ہے۔

مودی چنندہ صنعت کاروں کے چوکیدار، عوام دوسرا موقع نہیں دے گی: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج کہاکہ ملک کی چوکیداری کرنے کا دعویٰ کرنے والے وزیراعظم نریندر مودی حقیقت میں انیل امبانی سمیت کچھ چنندہ صنعت کاروں کے چوکیدار ہیں اس لئے عوام نے انہیں ڈیوٹی سے ہٹانے کا من بنا لیا ہے۔

فلم کے بعد پی ایم مودی پربنی ویب سیریز کے نشریات پربھی الیکشن کمیشن نے لگائی روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ منسلک ایک ویب سیریز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جھٹکا لگا ہے۔دراصل الیکشن کمیشن نے اس ویب سیریز کو ریلیز کر رہے پلیٹ فارمس ارس ناؤ کو نوٹس جاری کر اسے فوری اثر سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات: اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر نے کمٹہ اوربھٹکل میں پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا لیا جائزہ

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے ضلع شمالی کینرا کے حلقے میں واقع کمٹہ اور بھٹکل شہروں میں پارلیمانی الیکشن کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کی گئی حتمی تیاریوں کا معائنہ کیا۔

دو مراحل میں ایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘: یوگی

اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کے اختتام پذیر ہو چکے دو مراحل میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘ رہی ہیں۔ یوگی نے سنبھل میں ایک جلسہ عام میں کہا کہ ووٹنگ کے دو مرحلے ہو چکے ہیں۔ بی جے پی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے ...

لوک سبھا انتخابات: کیا اُترکنڑا میں انکم ٹیکس کے مزید چھاپے پڑنے والے ہیں؟

پارلیمانی الیکشن کے پس منظر میں محکمہ انکم ٹیکس اور انتخابی نگراں اسکواڈ کی طرف سے مختلف ٹھکانوں پر جو چھاپے مارے جارہے ہیں، اس تعلق سے خبر ملی ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں مزیدکئی سیاسی لیڈروں اورتاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپے پڑنے والے ہیں۔