بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے قریب سڑی ہوئی حالت میں نامعلوم شخص کی نعش برآمد: خود کشی یا قتل ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th May 2017, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15/مئی (ایس اؤنیوز)مرڈیشور ریلوے اسٹیشن کے پیچھے کنی کریشر کے قریب پیر کی شام سڑی ہوئی حالت میں ایک انجان نعش کا پتہ چلا ہے، لاش ایک غیر استعمال شدہ عمارت کے کمرے کے اندر پڑی ہوئی تھی،  جبکہ نعش کےقریب 25/30 قدم کے فاصلے پر زہر کی ایک بوتل بھی پولس نے برآمد کی ہے ، جس سے پولس کو شبہ ہے کہ یہ  خود کشی کا معاملہ ہوسکتا ہے۔  

مہلوک ٹی شرٹ اور جینس پیانٹ میں ملبوس ہے، 35-36سال کی عمرکا اندازہ لگایا گیا ہے ۔نعش سے بدبو آرہی تھی اور ظاہر ہورہا تھا کہ اس شخص کو مرے ہوئے تین دن یا اس سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے، چہرے پر چند زخم دیکھ کر مقامی لوگ اسے قتل قرار دے رہے ہیں، البتہ  یہ قتل ہے یا خودکشی ہے، اس بات کا پتہ پولس کی جانچ کے بعد ہی چل سکے گا ۔ عوام اس بات کا شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ پولس کی چھان بین کا رُخ موڑنے کے لئے کوئی بھی شخص زہر کی بوتل لاش کے قریب پھینک سکتا ہے۔ 

مہلوک کے دائیں ہاتھ میں موجود موبائیل کو پولس نے ضبط کرلیا ہے، موبائیل نمبر کا پتہ چلنے کے بعد مہلوک کی شناخت ہونے کے امکانات ہیں ۔ پولس نے جائے وقوع کا معائنہ کرنے کے بعد مرڈیشور پولس تھانے میں کیس درج کرلیا ہے اور  جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔