منڈگوڈ میں ڈپٹی کمشنر نکول نے پنچایت دفتر عملہ کو لیا آڑے ہاتھ :کچرانکاسی نگراں کار کو کردیا معطل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th August 2017, 10:10 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ:20/اگست (ایس اؤنیوز)اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے سنیچر کو منڈگوڈ پٹن پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات کی حاضری و دفاتری فائلس کا معائنہ لینے کے بعد اُن عملہ کو آڑے ہاتھ لیا عملہ پابندی کے ساتھ کام نہیں کررہے تھے انہوں نے کام میں لاپروائی برتنے والے عملہ کو تاکید کی کہ وہ  صحیح ڈھنگ سے کام کریں۔

کچرانکاسی شعبہ کے نگراں کار سوم شیکھر اکیّ کے رویہ سے بے حد ناراض ہوکر ڈی سی نے کہا کہ تمہیں تنخواہ دینا ہی بے کار ہے ، ایک کام ڈھنگ کا نہیں ہے، تم جو جانکاری دے رہے ہو اسی سے ظاہر ہوتاہے کہ کسی اور کے ذریعے کئے گئے  کام پر اپنا کریڈٹ لے رہے ہو، انہوں نے سوم شیکھرا سے کہا کہ اُس کی پیش کردہ  رپورٹ ٹھیک نہیں ہے ، بعد میں عملے کے غلط رویے کو دیکھتے ہوئے انہیں معطل کرنےکافیصلہ سنایا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پینے کے پانی  کے مسئلہ کو لے کر بھی گفتگو کی  ۔

اسی طرح شہری ترقی جات آفیسر آر پی نائک نے شہر کے رہائشی کامپلکس سے کچراجمع کرنے اور ان سے فیس وصول کرنےکے متعلق پنچایت عملے سے سوال کیاتو پنچایت میں سناٹا چھا گیا۔عملہ ایک دوسرے کا منہ دیکھنےلگا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پنچایت کو  سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کلیان منٹپ، رہائشی کامپلکس اور ہوٹلوں سے زائد فیس وصول کرنےکے لئے میٹنگ میں قرارداد پاس کریں۔ جائزے کے دوران پتہ چلا کہ تجارتی کامپلکس کا گذشتہ 4مہینوں سے 2.19لاکھ روپئے کرایہ باقی ہے ، اس پر  ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے  سرکاری  عملے کو کھری کھری سناتے ہوئے کرایہ وصول نہ کرنے کی وجوہات طلب کی،  انہوں نے سختی کے ساتھ کہا کہ اگر دکاندار کرایہ نہیں دے رہے ہیں تو اُن دکانوں میں قفل لگادو، اعلامیہ کے ذریعے دوسروں کو وہ دکان کرایہ پر دو۔

ڈپٹی کمشنر نے گذشتہ ایک سال سے غیر قانونی طورپر غیر حاضر سکینڈ ڈویزن کلرک پربھا کر رواجی کو فوری معطل کرنے کا حکم جاری کرنےکی ہدایت دی۔

جائزہ میٹنگ کے بعد شہر کے نواحی علاقے میں کچرا نکاسی مرکز کا دورہ کیا  تو  کچا کچرا اور سوکھا کچرا ایک ہی جگہ پر جمع کرکے ذخیرہ کرکے رکھنے پر  ڈی سی نکول نے  حیرت کیا۔ یہ دیکھتے ہی پھر کچرانکاسی نگراں کا ر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کچے اور سوکھے کچرے کو الگ الگ جمع کرنےکی تاکید کی۔  ڈپٹی کمشنر نے بعد میں متنبہ کیا کہ 10ستمبر تک اگر سب کچھ ٹھیک نہیں ہوا تو پھر وہ اس پر تادیبی کاروائی کریں گے۔ اس موقع پر پٹن پنچایت صدر رفیق انعامدار، نائب صدر پکیرپا انٹال، چیف آفیسر سنگن بسیا، رابرٹ لوبو سمیت دیگر ممبران وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔