ایک ملین سے زائد عازمین حج کی سعودی عرب آمد
ریاض،22اگست(ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا)سعودی عرب میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاریکٹوریٹ جنرل برائے پاسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز تک فریضہ حج کی ادائی کے لیے آنے والے عازمین حج کی تعداد 11لاکھ 51ہزار 10درج کی گئی ہے۔
پچھلے سال کی نسبت اتنے عرصے میں آنے والے عازمین حج کی تعداد میں 25فی صد اضافہ ہوا ہے اور قریبا 2لاکھ 28ہزار 704 عازمین حج گذشتہ برس کی نسبت زیادہ آئے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ ہوائی جہازوں سے آنے والے عازمین کی تعداد 10لاکھ 84ہزار 859ہے جب کہ خشکی کے راستے 60ہزار 204عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچے جب کہ سمندری سفر طے کرکے 5ہزار 947عازمین سعودی عرب پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔