ہوناورتشدد؛ مہلوک پریش میستا کے گھر وزیر دیش پانڈے سمیت عوامی نمائندوں کی ملاقات :1لاکھ روپیوں کاتعاون

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th December 2017, 10:12 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:11/ دسمبر(ایس اؤنیوز)گذشتہ چار پانچ دنوں سے فرقہ وارانہ فسادات سے ہوناور شہر کے حالات بہت ہی سنگین موڑ پر ہیں۔ اسکول ، کالج ، دکانیں وغیرہ سب چار دنوں سے  بند ہیں ،  ماحول سے پریشان ہوکر عوام  اب گھروں سے باہر نکلنےمیں خوف محسوس کررہے ہیں ،ایسے میں  ہلاک شدہ نوجوان پریش میستا کے گھروالوں سے عوامی نمائندوں نے  ملاقات کرتے ہوئے انہیں دلاسہ دیا ہے  اور مالی تعاون بھی پیش کیا ہے۔

معصوم نوجوان پریش میستا کی ہلاکت پر ہر کوئی سوگوار ہے۔ پریش کے ہلاکت کی خبر ملتے ہی بھٹکل ہوناور حلقہ کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے ،کمٹہ کی رکن اسمبلی شاردا شٹی ، ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر اور ضلع ڈپٹی کمشنر وغیرہ  پریش میستا کے گھر پہنچ کر والدین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ مہلوک کے گھروالوں کو وزیر دیش پانڈے نے انفرادی طورپر 1لاکھ روپئے کی مدد  بھی کی اور منکال وئیدیا نے بھی اپنی طرف سے مدد کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر وزیر دیش پانڈے نے کہاکہ معاملے کی جلد  جانچ کرتے ہوئے انصاف دلایا جائے گا اور سرکارکی طرف سے بھی ہر ممکن تعاون پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہاں بات کرتے ہوئے کہاکہ حالات کو قابو میں رکھنے اور شہر میں امن کو بحال کرنے میں پولس نے حد سے زیادہ محنت و مشقت کی ہے، بد قسمتی سے معصوم نوجوان  کو کھونا پڑاہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ  جس کسی نے بھی یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔  انہوں نے ہوناور کے  عوام سے اپیل کی کہ امن کو برقراررکھنے میں تعاون کریں ۔

منکال وئیدیا کی مدد : موصولہ اطلاعات کے مطابق فسادات کے دوران زخمی ہوکر   اُڈپی آدرش اسپتال میں علاج کےبعد شفایاب ہونے والے  نرسمہا میستااسپتال کے اخراجات ادا نہ کرنے  سے دسچار ج نہیں ہوئے تھے۔  رات 10بجے جب اس کی اطلاع رکن اسمبلی منکال وئیدیا  کو ملی تو انہوں نے اسپتال کا پورابل ادا کرکے نرسمہا میستا کی مشکل و پریشانی کو دور کیا۔ اسپتال سے نرسمہا میستا سیدھے منکال وئیدیا  کے گھر پہنچ کر اُن سے ملاقات کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔

نقصان دہ نقصان ٹمپو کے لئے مدد کی یقین: فسادات کے دوران نقصان زدہ ٹمپو کے مالکان تکنیکی طورپر کیس درج کئے بغیر انشورنس کی سہولت حاصل  نہیں کر  سکتے تھے۔جس پر  ٹمپو سنگھا کے صدر ناگراج یاجی نے بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا سے ملاقات کی اور ٹمپو مالکان کی  مشکلات کو بیان کیاتو رکن اسمبلی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ٹمپوئوں کی  درستگی  کے لئے اپنی جانب سے ہرممکن تعائون دیں گے۔ا  س سلسلے میں بات کرتےہوئے ٹمپو سنگھا کے صدر ناگراج یاجی نے کہاکہ معاملے کو سیاسی طورپر استعمال کئے بغیر فسادات کے دوران جو کچھ نقصانات ہوئے ہیں انسانیت کے ناطے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کا تعاون کرنا قابل  ستائش ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔