بھٹکل کمیونٹی جدہ کی جانب سے ممبران کے لئے میڈیکل چیک آپ کیمپ کا انعقاد
جدہ 7/اکتوبر (ایس او نیوز/موصولہ) مورخہ 5 اکتوبر 2018 بلد جماعت ہال میں بھٹکل کمیونٹی جدہ ممبران کی صحت کا خیال کرتے ہوئے العبیر میڈیکل گروپ کے تعاون سے شام 5 بجے سے 8 بجے تک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ممبران نے جنرل چیک آپ کے علاوہ بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر اور بی ایم ائی کی جانچ کی ۔ اس کیمپ میں اطراف کی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ الحمد للہ کیمپ بڑا کامیاب رہا۔ ممبران کی کثیر تعداد اس کیمپ سے استفادہ حاصل کیا۔
کیمپ میں آئے ہوئے ڈاکڑوں اور اسٹاف کا جماعت کے جنرل سکریٹری جناب حبیب اللہ محتشم نے استقبال کیا۔ بھٹکل کمیونٹی اور بھٹکل کا مختصرسا تعارف صدر جماعت جناب محمد یٰسین عسکری صاحب نے کیا۔