اُلال میں کار اُلٹ گئی، بس کی زد میں آکر بائک سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 31st July 2016, 1:04 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو:29/ جولائی(ایس او نیوز)جمعہ کو اُلال پولس تھانہ حدود کے کوٹیکار میں تین مختلف سواریاں حادثے کا شکار ہوگئیں نتیجے میں بائک سوارکو اپنی جان گنوانی پڑی۔مرنے والے بائک سوار کی شناخت ماڈور ، ہری بڈوانا کے مکین نوین اُدئیے کمار (53)کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ نوین کے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پرسٹیج اسکول میں طلبا کو تیراکی کی تربیت دیا کرتاتھا۔

بتایا گیا ہے کہ ایک اینوا کار منگلورو سے کیرلا کی طرف جارہی تھی کہ تیز رفتاری کی بنا پر کاربے قابو ہوکر کوٹیکار کے اڈکاکے قریب پلٹا کھاگئی اورسڑک کے دوسری طرف جاگری۔ اس موقع پر دوسری سڑک سے نوین مینگلور کی طرف جارہا تھا، اچانک کاراُلٹ کر اس کے سامنے گرنے سے اس کی بائک کار سے ٹکراگئی ۔ ٹکر لگتے ہی نوین روڈ پر جاگرا اور اس دوران پیچھے سے آنے والی روٹ نمبر 42 والی بس نے نوین کوٹکردے دی۔ حادثے میں نوین جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق  کار کے کچھ مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔