رام مندر کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سنی مسلمانوں کا انجام بھی بابری مسجد جیسا کردیا جائے گا:پرمود متالک کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th November 2017, 8:35 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 28؍نومبر (ایس او نیوز) منگلورو کے قریب موڈ شیڈّو نامی مقام پر شیواجی کی مورتی نصب کرنے کی تقریب کے دوران سری رام سینا کے چیف پرمود متالک نے اپنی عادت کے مطابق ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے ملک کے سنّی مسلمانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر انہوں نے رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کی تو ان کو بھی بابری مسجد کی طرح برباد کردیا جائے گا۔

پرمود متالک نے حال ہی میں اڈپی میں اختتام پزیر ہونے والے دھرم سنسد اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پر ہزاروں سادھوسنتوں نے ایک سُر میں اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ آئندہ ایک سال کے اندرایودھیا میں رام مندر تعمیر ہوجائے گا۔ ہم اس وعدے پر بھروسہ کرتے ہیں۔ دوسری طرف یو پی میں شیعہ مسلمانوں نے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی سے ہاتھ ملایا ہے اور رام مندر تعمیر کرنے کی حمایت کرتے ہوئے دس کروڑ روپے کی امداد بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ لیکن سنّی مسلمان اس راستے میں رکاو ٹ پیدا کررہے ہیں۔متالک نے دھمکی آمیز لہجے میں چیختے ہوئے کہا کہ"رام مندر کی تعمیر ہندوؤں کا حق ہے، کوئی بھیک نہیں ہے۔ اگرمسلمانوں کو ہندوؤں کے ساتھ بھائی بھائی بن کر رہنا ہے تو پھر عدالت سے مقدمہ واپس لے کر رام مندر کی تعمیر کے لئے ہندوؤں کا ہاتھ بٹانا ہوگا ۔ ورنہ اگر بابر بابر کہتے رہوگے تو پھر بابری (مسجد) کی طرح تم کو بھی مٹادینے کی طاقت ہمارے اندر موجودہے ،یہی بات ثابت کرنے کے لئے ہم نے شیواجی کی مورتی نصب کی ہے۔"
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔