سکلیشپور ۔ سبرامنیا گھاٹ پر ریلوے ٹریک کی مرمت کے پیش نظر 15ستمبر تک ٹرینوں کی آمد و رفت بند رہے گی
منگلورو،2؍ستمبر (ایس او نیوز) قدرتی آفت کے نتیجے میں سبرامنیا سکلیشپور روٹ پر زمین کھسکنے سے ریلوے ٹریک کو جو نقصان پہنچا تھا اس کی مرمت کا کام شروع کیاگیا ہے۔ ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق اس روٹ پر 15ستمبر تک ٹرینوں کی آمد بند رہے گی۔
محکمہ ریلوے نے مختلف مقامات کو جوڑنے والی مختلف ٹرینوں کے لئے آمد ورفت بند رکھنے کی جدا جدا تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے تفصیلی ٹائم ٹیبل جاری کیا ہے۔ اس ٹائم ٹیبل کے مطابق شمالی کینرا سے بنگلوور جانے والے مسافروں کو لے جانی والی یشونت پور ۔کاروار ایکسپریس ٹرین 16515ستمبر کی 3,5,7,10,12 اور14 کوہاسن او رکاروار کے درمیان آمد و رفت جزوی طور پر بند رہے گی۔کاروار سے چھوٹنے والی کاروار ۔ یشونت پور ایکسپریس16516ستمبر کی 4,6,8,11,13 اور15کو کاروار ہاسن روٹ پر بند رہے گی۔