جنوبی کینرا میں بارش کی تباہ کاریاں۔یوٹی قادر نے افسران کو دی جنگی پیمانے پر راحت رسانی کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th July 2018, 11:35 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو 8؍جولائی (ایس او نیوز)ساحلی علاقے خصوصاً جنوبی کینرا میں گزشتہ دو چار دنوں سے چل رہی تیز بارش او راس کی تباہ کاریوں کے پس منظر میں اربن ڈیولپمنٹ اینڈ ہاوسنگ منسٹر جناب یوٹی قادر نے ریوینیو اور فائر سروس افسران کو ہدایت دی ہے کہ عوام کو راحت رسانی کا کام جنگی پیمانے پر انجام دیں۔خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 11جولائی تک اسی طرح کی موسلا دھار برسات ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ جاتی افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیر یوٹی قادر نے کہا کہ اس مانسون میں یہاں اب تک 1958.8ایم ایم بارش ہوئی ہے۔ اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو چار دنوں میں مزید تیز بارش ہونے والی ہے۔اس لئے افسران کو بہت زیادہ چوکنّا رہنا ہوگا اور اعلیٰ افسران کی طرف سے احکامات کا انتظار کیے بغیر عوام کو راحت پہنچانے کے اقدامات کرنے ہونگے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مانسون کے اس موسم میں اب تک برسات کی وجہ سے 929گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ گزشتہ دو دنوں میں ہی 12 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔اس کے معاوضے کے طور پر اب تک تقریباً ایک کروڑ روپے متاثرین کو اداکیے گئے ہیں ۔ جبکہ موسمی آفت کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں کو23لاکھ روپوں کا معاوضہ ادا کیا گیا ہے۔یو ٹی قادر نے کہا کہ انہوں نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ درپیش خطرات والے مقامات کی نشاندہی پہلے سے کرلیں اور راحت رسانی کے کام میں مقامی ماہی گیروں کی پوری طرح مدد لیں۔اس کے علاوہ نیشنل ڈیسیاسٹر ریکوری فریم ورک ٹیم بھی یہاں پہنچنے والی ہے اور وہ اپنے طور پر راحت رسانی کا منصوبہ بنائے گی۔ہیلپ لائن کنٹرول روم بھی 24x7کام کرے گا۔

وزیر موصوف نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے احاطے میں فائر سروس ڈپارٹمنٹ کو راحت رسانی کی 8کشتیاں(ریسکیو بوٹس)، تین اسکوبا ڈائیونگ کٹس،درختوں کی کاٹنے کی مشینیں او ر خیمے وغیرہ فراہم کیے جس کی مجموعی لاگت23لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...