منگلورو: آندھرا سے گانجہ اسمگل کرنے والے دو افراد پولیس کی گرفت میں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 1:28 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو20؍مئی (ایس اونیوز)مصدقہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر سنٹرل کرائم برانچ کے افسران نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو منگلورو میں گرفتار کیا اور ان کے پاس موجود گانجہ ضبط کرلیا ہے۔ 

بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دو افرادپمپ ویل سرکل کے قریب اومیگا اسپتال کے سامنے کالج کے طلبہ اور عام افراد کو گانجہ فروخت کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔سی سی بی پولیس کے افسران نے موقع پر پہنچ کر کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جنید (30سال) اور پتور کے رہنے والے عبدالکریم بیاری (25سال) کو گرفتار کرلیا ۔ تلاشی لینے پر ان کے پاس سے 9.5 کیلو گرام گانجہ برآمد ہوا جسے پولیس نے ضبط کرلیا، جس کی مالیت کا اندزاہ 2,39,000روپے لگایا گیا ہے۔تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہواہے کہ یہ گانجہ آندھرا پردیش سے بنگلورولایا گیا اور پھر وہاں سے بس کے ذریعے منگلورو میں اسمگل کیا گیا ہے۔سی سی بی نے گرفتار ملزمین اور ضبط کیا گیا گانجہ اگلی کارروائی کے لئے کدری پولیس کی تحویل میں دیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔