آئندہ 5برسوں میں نیشنل ہائی وے 75 ہوگا؛8لین میں تبدیل،منگلورو۔بنگلوروکا سفر 4سے5گھنٹے میں!

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th August 2017, 1:01 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

منگلورو،9؍اگست (ایس او نیوز) محکمہ روڈٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویزنے منگلوروکو ریاستی صدر مقام بنگلورو سے جوڑنے والے نیشنل ہائی وے 75کوبھارت مالا پروجیکٹ میں شامل کردیا ہے۔اس پروجیکٹ کے تحت تیزرفتار موٹر گاڑیوں کے لئے سڑکوں کی تعمیر نو اور ترقی کی انجام دی جارہی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ مرکزی حکومت کے اس نئے منصوبے کے تحت موجودہ منگلورو۔بنگلورو ہائی وے کو آئندہ پانچ برسوں کے اندر 8لین میں تبدیل کیا جائے گا۔ جس کی لاگت کا تخمینہ 1.2لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔اس ہائی وے کی تعمیر کا کام نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا یا سنٹرل روڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ذریعے کیا جائے گا۔خبر ہے کہ اس سلسلے میں تفصیلی خاکہ اور رپورٹ تیار ی کے مرحلے میں ہے۔پانچ سال میں تکمیل کے نشانے والے اس مجوزہ منصوبے پر عمل پیرائی کا آغاز اگلے تین چار مہینوں میں متوقع ہے۔

8لین کی اس شاہراہ پر ٹریفک کی عام رفتار120کیلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی اس لئے اس پر صرف 2ٹول گیٹ ہونگے جو سڑک کی شروعات اور اختتام پر قائم کیے جائیں گے۔ جبکہ بسوں،کاروں، مال بردار ٹرکوں، اور ایمبولینس وغیر ہ کے لئے جداجدا قطاریں ہونگی۔اس کے علاوہ سڑک پر رکاوٹیں(ہمپس)، گھماؤ اور نشیب و فراز بالکل نہیں رہیں گے۔ اس لئے اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس سڑک کی تعمیر کے بعد منگلوروسے بنگلورو کا فاصلہ صرف 4سے 5گھنٹے رہ جائے گا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کے شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ کا انوکھا ٹورنامنٹ؛ جمعرات کوہوگا فائنل

ادارہ ادب اطفال کی جانب سے بھٹکل میں گذشتہ دس روز سے جاری  شبینہ مکاتب کے بچوں کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ  جمعرات کو اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ اس انوکھے ٹورنامنٹ میں  شبینہ مکاتب کی چالیس ٹیمیں شریک ہوئی  تھیں جس میں سے چار ٹیمیں مسجد رحمانیہ شراالی،  عثمانیہ مسجد نوائط کالونی، ...

بھٹکل ودھان سبھا حلقے میں ہوئی 76 فی صد پولنگ؛ کئی بوتھوں میں مسلم خواتین کی دیکھی گئی کافی لمبی قطاریں

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اور کرناٹک  کے دوسرے  اور آخری مرحلے میں  جن 14 سیٹوں کے لئے پولنگ ہوئی ان میں اتر کنڑا ضلع کا بھٹکل ودھان سبھا حلقہ بھی شامل تھا جہاں 76 فی صد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔ بھٹکل اسمبلی حلقے کے شہری اور دیہی علاقوں میں موجود تمام پولنگ سینٹرس  پر ...

اروند کیجریوال کو نہیں ملی سپریم کورٹ سے راحت، 9 مئی کو ہوگی اگلی سماعت

دہلی آبکاری پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی۔ سپریم کورٹ میں اب اس معاملے کی اگلی سماعت 9 مئی کو ہوگی۔ آج کی سماعت کے بعد عدالت نے یہ واضح نہیں کیا کہ عبوری ضمانت پر فیصلہ کب آئے گا۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...