ریاست کے عوام کانگریسی’ غنڈہ حکومت‘ کو بی جے پی کی’ بہترین حکومت ‘سے بدلنے والے ہیں : ساحلی کرناٹک کے دورہ میں امیت شاہ کا دعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2018, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو 21؍فروری (ایس او نیوز) انتخابی مہم کی تیاری کے لئے ساحلی علاقے کے تین روزہ دورے پر آئے ہوئے بی جے پی صدر امیت شاہ نے سورتکل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاستی حکومت کے خلاف خوب بھڑاس نکالی اور بتایا کہ اس بار الیکشن میں عوام کانگریس کی ’غنڈہ حکومت‘ کو بی جے پی کی’ بہترین حکومت ‘سے بدلنے والے ہیں۔

اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ’’ کرناٹکا کی ریاستی حکومت ملک کی سب سے زیادہ بدعنوان(کرپٹ) حکومت ہے اور سدارامیا سب سے بڑے بدعنوان وزیر اعلیٰ ہیں۔عوام اس حکومت کو گدی سے اتار پھینکنے کے لئے انتخابات کا انتظار کررہے ہیں اوراس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ریاستی صدر ایڈی یورپا کی قیادت میں بی جے پی بھاری اکثریت سے جیت حاصل کرے گی۔کانگریس ’غنڈہ گردی والی سرکار‘ چلارہی ہے ،ہم اسے’ بہترین سرکار‘ میں بدل دیں گے۔‘‘

امیت شاہ نے مزید کہاکہ’’ریاست میں اب تک جملہ 22ہندو رکارکنان کا قتل ہواہے۔لیکن حکومت نے ان کی حفاظت یا ان کے خاندان والوں کو انصاف دلانے کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔میں اپنی پوری سیاسی زندگی میں اس طرح نظریاتی اور سیاسی بنیاد پربدلہ لینے کے معاملات نہیں دیکھے ہیں جیسے کہ کانگریس کے دور حکومت میں ہورہا ہے۔یہاں تک کہ جن لوگوں پر قتل کے معاملات درج ہیں وہ بھی ریاستی کابینہ میں شامل ہیں۔ریاست کے عوام تین Mیعنی مرڈر، مافیا اور منسٹرس سے بیزارآگئے ہیں۔‘‘

ایس ڈی پی آئی اور پی ایف آئی کے تعلق سے امیت شاہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ریاستی حکومت نے اقلیتی طبقے کے ملزموں پر سے کیس واپس لینے کا سرکیولر جاری کیا ہے۔ میں نہیں جانتا کہ حکومت پی ایف آئی اور ایس ڈی پی کو کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔وزارت داخلہ سنبھالنے کا مجھے بھی تجربہ ہے۔ میں کہہ سکتاہوں کہ حکومت نے جو سرکیولر جاری کیا ہے وہ بالکل غیر دستوری ہے۔‘‘ 

پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے سلسلے میں سوال کاجواب دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ’’کسی تنظیم پر پابندی لگانے کے لئے کچھ طریقہ کار ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ریاستی حکومت کم از کم ان پر دائر کیے گئے مقدمات واپس لینے کاکام تو بند کرے۔اس طرح کی حرکتوں سے پولیس والوں کی ہمت ٹوٹتی ہے۔‘‘

پنجاب نیشنل بینک کو ہزاروں کروڑ روپے کا دھوکہ دے کرفرار ہونے والے نیرو مودی کے وزیراعظم کے ساتھ فوٹو میں شامل ہونے پر کانگریس کے اعتراض کو مضحکہ خیز بتاتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ ہم اس کے خلاف کڑی کارروائی کررہے ہیں اور اب تک چھاپہ ماری کے دوران 5ہزار کروڑ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔الیکشن کی تیاریوں کے تعلق سے امیت شاہ نے کہا کہ ہم ریاست بھر میں بی جے پی کو مستحکم کررہے ہیں۔ تمام اسمبلی حلقوں میں ’نوا شکتی کنونشنس‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ان اجلاس کے توسط سے ہم پارٹی کارکنان اور عوام سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہونگے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔