مینگلور میں 20مار چ سے پانی میں کٹوتی؛ اب ہر 36گھنٹوں بعد پینے کا پانی سپلائی کیا جائے گا: پالیکا مئیر کویتاسُنیل کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th March 2017, 8:17 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو:16/مارچ    (ایس او نیوز)  منگلورو شہر  کو تمبے ڈیم سے ہی پینےکا پانی سپلائی کیا جاتاہے ،شہر کے لئے یہ ڈیم آب حیات کا درجہ رکھتاہے، لیکن ڈیم کو شراوتی ندی سے پانی کا  اندرونی بہاؤرک جانےکے نتیجے میں منگلورو مہا نگر پالیکا نے شہر کو پانی سپلائی میں کٹوتی کرتے ہوئے 20مارچ سے ہر 36گھنٹے  کے بعد پینے کا پانی سپلائی کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اس باتکی جانکاری پالیکا کی مئیر کویتا سنیل نے دی۔

اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب مئیر کویتا سنیل نے کہاکہ تمبے ڈیم میں فی لحال جوپانی دستیاب ہے مئی کے آخر تک عوام کو پانی سپلائی جاری رکھنےکی خاطر اس طرح کا پیشگی فیصلہ لیا گیا ہے۔ تمبے کے نئے ڈیم میں اور اے ایم آر ڈیم میں پانی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ اے ایم آر ڈیم میں 6.25میٹر پانی ہےشہر کے لئے 40دنوں تک یہ پانی کافی ہے۔ اسی طرح تمبے میں 4.15میٹر پانی ہے جو 20دنوں کے لئے کافی ہوگا۔ لیکن نیتراوتی ندی سے ڈیم کو جوپانی بہتا ہے  وہ رک گیا ہے، پیشگی اقدام کے طورپر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ سبرامنیا، سلیا وغیرہ میں زبردست بار ش ہوئی ہے، اگر مزید بارش ہوتی ہے اور ڈیم کے اندرونی بہاؤ میں اضافہ ہوتاہے تو یہ فیصلہ واپس لیا جائے گا۔

پالیکا کے کمشنر نذیر احمد نے پریس کانفر نس میں موجود رہتے ہوئے کہاکہ اے ایم آر ڈیم سے ایس ای زیڈ اور ایم آر پی ایل کو ہر دن 15ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جاتا تھا لیکن حالیہ دنوں میں پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے ہردن 10ایم جی ڈ ی پانی سپلائی کرنےکےلئے ضلع ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا ہے،اس کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ پانی سپلائی کی مختصر تفصیل کچھ اس طرح ہے۔

20مارچ بروز پیر کی صبح 6بجے منگل کی شام 6بجے تک پانی سپلائی بند رہے گی۔ منگل کی صبح 6بجے سے جمعرات کی شام 6بجے تک پانی سپلائی کیا جائے گا۔ سنیچر کی صبح 6بجے سے پیر کی صبح 6بجے تک پانی سپلائی ہوگا۔ پریس کانفرنس میں نائب مئیر رجنیش ، ایم ششی دھر ہیگڈے ، سابق مئیر ہری ناتھ ، مہابل مارل  وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...