منگلورو کے کسبا بینگرے میں گروہی تصادم :پولس سمیت 10زخمی ،سواریوں کو نقصان؛ حالات پر قابو پانے لاٹھی چارج کے بعد پولس نے کی ہوائی فائرنگ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2018, 9:30 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

 منگلورو:22/ فروری (ایس اؤنیوز)ملپے میں بی جے پی کی طرف سے منعقدہ قومی ماہی گیر سماویش ختم ہونے کے بعد بس کے ذریعے لوٹنے والوں اور مقامی لوگوں کے درمیان ’’گروہی تصادم ‘‘ہونے کا واقعہ منگل کی رات کسبا بینگرے میں پیش آیا، جس پر قابو پانے کے  لئے پولس کو پہلے لاٹھی چارج، پھر ہوا میں فائرنگ کرنی پڑی۔ اب حالات پرامن بتائے گئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  اُڈپی کے قریب ملپے میں بی جے پی کی طرف سے ماہی گیر اجلاس  منعقد  کیاگیا تھا جس میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے شرکت کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں توٹا بینگرے کے بی جےپی اور سنگھ پریوار کے کارکنان 5بسوں کے ذریعےشریک ہوئے تھے۔ پروگرام ختم ہونےکے بعد رات 10بجے 4بسیں توٹا بینگرے کی طرف روانہ ہوئیں، آخری بس پر سوار کارکنان نے کسبا بینگرے پہنچتے ہی ’جئے شری رام ‘کا نعرہ لگانے لگے جس پر مقامی لوگوں نے اعتراض جتایا ۔ اسی بات  کو لے کر دونوں  گروہوں کےد رمیان لفظی جھڑپ شروع ہوگئی۔

 بتایا گیا ہے کہاس دوران کسبا بینگرے میں مزدوری کرنے والے بھٹکل سے تعلق رکھنے والا  امیر اور اس کا دوست صفوان اسی راستے سے بائک پر گزر رہے تھے ، بتایا گیا ہے کہ  یہ دونوں کسبا بینگرے میں جھڑپسے بالکل بے خبر تھے۔ جیسے ہی ان کی بائک اُس راستے پر پہنچی،  آخری بس والوں نے ان دونوں نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ جس میں امیر زخمی ہواہے تو صفوان خطرے سے بچ گیا ہے۔ زخمی شدہ امیر اسپتال میں زیر علاج ہے۔

کسبا بینگرے کے نوجوانوں نے الزام لگایا ہے کہ توٹا بینگرے کو بس کے ذریعے پہنچنے والے  گروہ نے پاس پڑوس کے گھروں پر پتھراؤ کیا اور توٹا بینگرے کے ایک مسلم گھر میں گھس کر ہنگامہ بھی  برپا کیا ۔ تصادم کی اطلاع ملتے  ہی پولس  جائے وقوع پر پہنچی۔ پہلے پولس نے دونوں گروہوں کو مطمئن کرنےکی کوشش کی ،لیکن   ناکام رہے گروہی تصادم کے دوران  پولس پربھی حملے کئے گئے جس میں پولس سمیت10لوگ زخمی ہوگئے، پتھرائو میں کئی گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کو نقصان پہنچایا  گیا  دو پولس سواریوں کوبھی نقصان پہنچا ۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پولس نے لاٹھی چارج شروع کردیا، پھر بھی حالات قابو میں نہیں آئے تو  ہوا میں گولیاں داغ کر شرپسندوں کو وارننگ دی، جس پر لوگ منتشر ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولس کے اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد دونوں گروہوں کی شکایت سماعت کی اور مناسب کارروائیوں  کا تیقن دیا۔

ذرائع کے مطابق واردات میں انسپکٹر، پولس سب انسپکٹر، معاون سب انسپکٹر ، تین پولس عملہ اور 4 لوگوں سمیت کل 10افراد زخمی ہوئے ہیں۔ علاقہ میں پولس کا سخت بندوبست کیاگیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت  پنمبور انسپکٹر رفیق، ایس آئی پووپا، اے ایس آئی امیش اور دیگر پولس والے سمیت  ، کسبابینگرے کے امیر، توٹا بینگرے کے لوکیش، ونیت، راہول بھی زخمی ہوکر اسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔

اس دوران بینگرے کے نوجوانوں نے الزام لگایا ہے کہ بینگرے کے پرامن حالات میں خلل ڈالنے کے لئے سنگھ پریوار کے کارکنوں نے جان بوجھ کر یہ کرتوت انجام دی ہے، ملپے سے بس پر لوٹنے والوں کی طرف سے ہوئی نعرہ بازی ہی تصادم کی اصل وجہ ہے۔ ان کے مطابق شرپسندوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے  نوجوانوں پر حملہ کیا ہے ، راستے کنارے واقع  گھروں پر پتھراؤ کرکے نقصان پہنچایا ہے۔ توٹا بینگرے میں قریب 25-30مسلم گھر ہیں ، وہاں بھی خوف کا ماحول پیدا کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ راتوں رات پولس کئی گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو تلاش کرنے کی مہم شروع کئے جانے سے مزید خوف وہراس پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دوسری طرف توٹا بینگرے کے نوجوانوں نے الزام لگایا ہے کہ ماہی گیر اجلاس سے لوٹنےکے دوران ہماری بس جب کسبا بینگر ے سے گزررہی تھی تو مقامی لوگوں نے ہماری بس کو روک کر سوڈا بوتلوں اور  بلیڈ سے حملہ کیا تھا۔

ڈی سی پی ہنومنت رایا کا کہنا ہے کہ ایک معمولی بات کو لے کر بینگرے میں تصادم ہواہے۔ پولس بروقت جائے وقوع پر پہنچ کر حالات پر قابو پالیاہے۔ اس موقع پر کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں، سواریوں کونقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں زائد پولس فورس تعینات کی گئی ہے اور حالات پوری طرح کنٹرول میں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...