احمد قریشی معاملے کو لے کر 2مئی کو ’’منگلورو چلو‘‘ احتجاج ؛ 60اداروں سے 25ہزار سےزائد لوگوں کی شرکت کا امکان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th April 2017, 10:27 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:18/اپریل(ایس اؤنیوز)احمد قریشی پر پولس کی طرف سے کئے گئے ظلم کی مذمت اور انصاف کا مطالبہ لے کر مختلف مسلم تنظیموں اور اداروں کی طرف سے 4اپریل سے جدوجہد جاری ہے، لیکن مسلمانوں کی نمائندگی کرنےو الے عوامی نمائندوں سے کوئی انصاف نہیں مل رہا ہے، اس بات کا الزام  یونائٹیڈ مسلم فرنٹ کے لیڈران نے لگایا۔ انہوں نے  کہا  کہ انصاف نہ ملنے کو دیکھتے ہوئے  مختلف مسلم تنظیموں کی طرف سے 28اپریل کو منعقد کئے جانے والے ’’منگلورو چلو ‘‘ پروگرام کو بعض ناگزیر وجوہات کی بنا  پر ملتوی کرتے ہوئے اسے اب 2مئی کو منعقد کئے جانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ 

جسٹس فار قریشی یونائٹیڈ مسلم فورم کے ناظم اور سابق مئیر اشرف نے شہر کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ ضلع میں 4لاکھ مسلم رائے دہندگان ہیں، انہی کے ووٹ لے کر اقتدار کا مزہ لوٹ رہے مسلم عوامی نمائندے ملت پر ہونے والے ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھار ہے ہیں، اسی معاملے کے دوران اُڈپی اور کوناجے میں ہوئے معاملے کو لے کر تین پولس عملے کو معطل کیا گیا ہے، لیکن احمد قریشی پر ظلم کرنے کے علاوہ انصاف کا مطالبہ کرنےو الے احتجاجیوں پر لاٹھی چارج کرنے والے  پولس عملے کو معطل نہیں کیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ نے ہمیں انصاف دلانے کا یقین دلایا تھا  لیکن ضلع کے برسر اقتدار پارٹی کے عوامی نمائندے اس معاملے میں توقع کے مطابق ہمارا ساتھ نہیں دے رہے ہیں۔

احمد قریشی کو انصاف ملے ، اور کسی کے ساتھ ایسا ظلم اور نا انصافی نہ ہو ، اسی مقصد کے تحت  2مئی کو شہر کے نہرومیدان میں ’’منگلورو چلو‘‘ پروگرام منعقد ہوگا، جس میں 60سے زائد اداروں کا تعائون حاصل ہے اور اس احتجاج میں  قریب 25ہزار لوگوں کی شرکت کی توقع ہے۔

فورم کے معاون ناظم مصطفیٰ کمپی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دکشن کنڑا ضلع میں کچھ  خود اعلانیہ سکیولر لیڈران ہیں، ان کے تعلق سے چوکنا رہنا ضرور ی ہے، گذشتہ انتخابات کے دوران ’’میرے اور کلڈکا پربھاکر بھٹ کے درمیان ہونے والا انتخاب ‘‘کہنے والے لیڈر نے وعدہ کیا تھا کہ  اقتدار پاتے ہی کلڈکا پربھاکر بھٹ کو گرفتار کریں گے ، لیکن ابھی تک اس پر عمل نہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے، اس سے قبل ڈی وی سدانند گوڈا جب وزیراعلیٰ تھے تو کلڈکا پربھا کر بھٹ نے فرقہ وارانہ نفرت پھیلانے والا اشتعال انگیز بھاشن دیا تھا، اس کے خلاف میری طرف سے دی گئی شکایت پر پولس تھانے میں مقدمہ بھی درج ہواتھا، لیکن ریاست میں کانگریس کی حکومت ہونے کے باوجود مسلمانوں پر ظلم وستم ہونے پر بھی ایسے لیڈران خاموش ہیں اور ایسے لیڈران کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہے ہیں، جو  قابل مذمت ہے۔ پریس کانفرنس میں ایس وائی ایس کے ریاستی لیڈر اشرف کنار، دکشن کنڑا ضلع یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری سہیل خندق، پی ایف آئی کے ضلعی صدر نواز اُلال، یونی وف کے ریاستی صدر رفیع الدین کدرولی ، کانگریس مزدور شعبہ کے ریاستی نائب صدر ڈاکٹر امیر تمبے ، مسلم سنٹرل کمیٹی کے سی ایم مصطفیٰ ، محی الدین معینو، احمد قریشی کے بھائی محمد نوشاد موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...

مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر ایک طالب علم سمیت دو جاں بحق؛ ساگر سمر کیمپ کے طلبہ پکنک کے لئے پہنچے تھے بھٹکل

سیاحت کے لئے مشہور مرڈیشور سمندر میں غرق ہوکر دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جس میں ایک کی شناخت  مولوی اسماعیل ابن  مرحوم مولانا اقبال برماور  (22) کی حیثیت سے کی گئی ہے، البتہ دوسرے نوجوان کا نام معلوم نہیں ہوسکا۔ واردات اتوار شام قریب پانچ  بجے پیش آئی۔

لوک سبھا انتخابات کے لئے اُترکنڑا ضلعی انتظامیہ تیار؛ 7/مئی کو ہوگی ووٹنگ ؛ 16.41 لاکھ ووٹرس: 1977 پولنگ بوتھس: 6939 عملہ

لوک سبھا  انتخابات-2024 جو اُترکنڑا میں 7/مئی کو ہوں گے،   آزاد، صاف و شفاف اور پرامن  انتخابات کے لئے ضلعی انتظامیہ نے   تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔کاروار ڈی سی آفس میں   اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے  اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر اورانتخابی ریٹرننگ افسر گنگوبائی مانکر نے  بتایا ...