مینگلور کے قریب بنٹوال میں پنچایت نائب صدر پرتلواروں سے حملہ؛عبدالجلیل کروپاڑی جاں بحق

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th April 2017, 5:15 PM | ساحلی خبریں |

منگلورو:20/اپریل(ایس اؤنیوز) قریبی علاقہ بنٹوال کے کروپاڑی میں تلواروں سے  کئے گئے حملہ میں ایک شخص اسپتال پہنچنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا، جس کی شناخت کروپاڑی گرام پنچایت کے نائب صدر عبدالجلیل کروپاڑی کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق عبدالجلیل پنچایت میں موجود تھے کہ اچانک چار نقاب پوش بائک پر سوارہوکر پہنچایت پہنچے اور پنچایت کے صحن میں ہی موجود عبدالجلیل پر تلواروں سے حملہ کردیا۔شدید زخمی عبدالجیل  کو فوری طورپر دیرلا کٹے اسپتال پہنچایا گیا لیکن علاج کارگر نہ ہوسکا اور انہوں نے وہیں دم توڑ دیا۔

بنٹوال تعلقہ پنچایت کے سنئیر ممبر محمد عثمان کروپاڑی کے بیٹے ، عبدالجلیل کروپاڑی گرام پنچایت کے نائب صدر تھے۔ بہت ہی ہنس مکھ اور سادگی کا پتلا تھے، اس کے بہت سارے دوست تھے، اس کی دوستی اور ہمدردی کو دیکھتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی دشمن ہو ہی نہیں سکتا، اس کے باوجود اس کا اتنی بربریت کے ساتھ قتل کیا جانا کئی شکوک کو جنم دیتاہے۔عبدالجلیل  اس سے قبل کروپاڑی گرام پنچایت کے صدر بھی رہ چکے ہیں، مگر اس مرتبہ ریزرویشن کی وجہ سے وہ نائب صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ یوتھ کانگریس میں بہت ہی سرگرم کارکن مانے جاتے تھے جس کی بنیاد پر کانگریس کے اعلیٰ لیڈران تک ان کی شناسائی ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔

ان کے قتل  کو لے کر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ عبدالجلیل کی موت کے پیچھے پڑوسی ریاست کیرلا کے لوگوں کا ہاتھ ہوسکتاہے، وٹلا پولس تھانے میں کیس درج کرلینے کے بعد جانچ جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔