منگلورو:19/اپریل(ایس اؤنیوز)شہر کے یییاڑی انڈسٹریل علاقے میں پیر کی رات اُروا تھانے کی پولس نے 2 لوگوں کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان سے کار اور سونے کے زیورات برآمد کرتے ہوئے ضبط کرلیا ہے۔
ملزمان کی شناخت سورتکل کے سندیپ اور راکیش پجاری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔محکمہ آب پاشی کے رہائشی علاقے میں اسی 11تاریخ کو 2گھروں میں چوری کی واردات ہوئی تھی ، جس کے تعلق سے ان دونوں ملزموں کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ ملزموں کی طرف سے چوری کردہ 5لاکھ روپئے مالیت کی آئی 10کار، 1،13،200روپئے مالیت کے سونے کے زیورات اور 9800روپئے مالیت کے چاندی کے زیورات ضبط کرلئے گئے ہیں۔ شہری پولس کمشنر ایم چندرشیکھر، ڈی سی پی ،کے ایم شانتا راجو، ڈاکٹر سنجیو پاٹل، اے سی پی اُدئیے نائک کی رہنمائی میں ارواپولس تھانہ انسپکٹر اور دیگر عملے نے کارروائی کی تھی۔