ملپے سے لاپتہ ماہی گیر کشتی کا معاملہ: حقائق جاننے کے لئے حکومت کی طرف سے کمیٹی کی تشکیل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 3rd February 2019, 11:55 PM | ساحلی خبریں |

کاروار3؍فروری (ایس او نیوز) اُڈپی کے ملپے بندرگاہ سے سات مچھیروں کے ساتھ ماہی گیری کے لئے نکلی ہوئی کشتی ’سوورن تریبھوجا‘ کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے معاملے میں حقائق کا پتہ لگانے(فیاکٹ فائنڈنگ) والی ایک کمیٹی تشکیل دینے کے لئے ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو مراسلہ بھیجا ہے۔

خیال رہے کہ15 دسمبر 2018سے مہاراشٹرا کے سمندری حدود میں لاپتہ ہونے والی کشتی کو تلاش کرنے کے لئے کوسٹ گارڈ، نیوی، کوسٹل سیکیوریٹی پولیس وغیرہ کی جانب سے کی گئی تمام کوششیں اب تک ناکام ہوگئی ہیں۔ اس دوران گم شدگی کے تعلق سے کئی زاویوں سے باتیں سامنے آئیں جس میں ماہی گیروں سیمت کشتی کااغوا، دہشت گردوں کی کارستانی جیسے زاویوں پر بڑا چرچا ہوا۔ پھر بحریہ کے جہاز ’آئی این ایس کوچی‘ سے ٹکرا کر کشتی غرقاب ہونے کی بات پورے وثوق کے ساتھ کہی گئی اور دو تین دنوں میں مکمل شواہد پیش کرنے کا وعدہ اعلیٰ افسران کی جانب سے کیا گیا۔ مگر آج تک تحقیقات کا معاملہ جہاں سے شروع ہوا تھا، وہیں پر رکا ہوا ہے۔جس سے لاپتہ ماہی گیروں کے اہل خانہ کی تشویش اور اندیشوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔

اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کی طرف سے اعلیٰ افسران پر مشتمل ایک فیاکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔کمیٹی ماہی گیر کشتی اور مچھیروں کو تلاش کرنے کے لئے اب تک کی مہم اور اقدامات کا جائزہ لے گی اور اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرے گی۔

خیال رہے کہ اس لاپتہ کشتی میں ضلع شمالی کینرا کے پانچ ماہی گیر موجود تھے۔ اس لئے ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے29؍جنوری کو ریاستی حکومت کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو مراسلہ بھیج کر مطالبہ کیا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم کی کارروائی اور اس سلسلے میں دستیاب معلومات فراہم کی جائیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسی مراسلے کے پس منظر میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو حقائق جاننے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔