کویت صہیونی ریاست سے تعلقات قائم کرنے والا آخری ملک ہو گا؛اسرائیل سے خفیہ انٹیلی جنس تعاون کی افواہیں من گھڑت ہیں:کویت

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 28th September 2016, 3:50 PM | خلیجی خبریں |

کویت ،28ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کویت کی حکومت نے صہیونی ریاست اور کویت کے درمیان خفیہ انٹیلی جنس تعاون سے متعلق ذرائع ابلاغ میں آنے والی اطلاعات کو قطعا بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کی شدید مذمت کی ہے۔ کویت کا کہنا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا آخری ملک ہو گا۔کویت کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ الشیخ صباح الخالد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کویت اور اسرائیل کے درمیان انٹیلی جنس تعاون کی خبریں قطعا بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ ہیں۔الشیخ صباح الخالد نے کہا کہ جب پوری اسلامی دنیا اسرائیل کو تسلیم کرلے گی۔ اس کے بعد کویت فیصلہ کرے گا کہ آیا صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کویت کے سابق امیر الشیخ جابر الاحمد الجابر الصباح کا وہ قول دہرایا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کویت صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والا آخری ملک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کویت اب تک اپنے سابق امیر مرحوم کے قول پرقائم ہے۔

خیال رہے کہ کویت کے ایک مقامی اخبار الوطن نے سوموار کے روز کی اشاعت میں کویت کی پارلیمنٹ(مجلس الامہ) کے ایک رکن کا بیان نقل کیا تھا جس میں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ کویت اور اسرائیل کے درمیان انٹیلی جنس شعبے میں تعاون موجود ہے۔وزیرخارجہ نے رکن پارلیمنٹ کے بیان پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ حیران ہیں کہ ایک دشمن ملک کے بارے میں رکن پارلیمنٹ کے پاس اس قدر ناقص معلومات کیسے ہو سکتی ہیں؟۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نواز حلقے کویت کی خارجہ پالیسی کو شکوک وشبہات کا شکار کرنا چاہتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...