کمٹہ: جمعہ کے معاملے کی حقائق جاننے کے لئے پولس سی سی ٹی وی کیمروں کو دیکھ رہی ہے: ریلی سےلوٹ کر حملہ کرنے کا کیا مقصد؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2017, 5:56 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ :20/مارچ(ایس اؤ نیوز)جمعہ کو شہر میں پیش آئے فرقہ وارانہ معاملہ کو ایماندار میڈیا کی طرف سے کی گئی کوشش رنگ لاتی نظر آرہی ہے، جمعہ کو شہر میں جارہے شری رام رتھ کی ریلی کو چپل دکھانےکا الزام لگاکر حملہ کئے حذیف حسین شیخ معاملے کی حقیقت کو جاننے اور سازش کا پردہ فاش کرنے کے لئے ملزم جس موبائیل دکان میں کام کرتا تھا اس دکان کے سی سی ٹی وی کیمروں کی کلپس کاپولس معائنہ کرتے ہوئے جانچ میں تیزی لانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مقامی اقلیت طبقے کے لوگ اورمعاملے سے قبل اسی حذیف پر حملہ کرنے کو لے کر عدالتی معاملے میں ملوث افراد کے متعلق جانکاری رکھنے والے سوال کررہے ہیں کہ معاملے میں رتھ جب دکان کے سامنے سے گزررہاتھا تب اگر اس نے چپل دکھایا تھا تو اسی وقت اس پر ہندو تنظم والے حملہ کئے بغیررتھ اپنے جائے وقوع پہنچنے کے بعد لوٹ کر حذیف پر حملہ کرنے کا مقصد کیا ہے ؟

اب معاملہ واضح طورپر رخ بدل رچی گئی سازش کا پردہ فاش کرتے ہوئے عوام کے سامنے حقائق ظاہر ہونے کے قریب ہے، رتھ چپل دکھائے جانے کی بات بالکل جھوٹی نظر آرہی ہے، خود حملہ کئے ملزموں نے پولس کے سامنے اپنا بیان درج کرتے ہوئے چپل دکھائے جانے سے زیادہ اس کا رتھ کو دیکھ کر تھوکے جانے کی خود گواہی دینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اگر اس نے رتھ کو چپل دکھایا تھا تو اسی وقت فوری طورپر اپنا احتجاج درج کرنے کے بجائے ریلی ختم ہونے کے بعد لوٹ کر اس کے دکان میں کام کرنے کے دوران حملہ کئے جانے کے پیچھے کونسی سازش ہونے کے متعلق پولس نے سوال اٹھایا ہے۔ وہ کچھ بھی ہو، اس نے چپل دکھایا ہے یا نہیں ، دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے سچائی ضرور بیان کریں گے ، عوام سچائی کو جاننے کےمنتظر ہیں۔

میں کسی حال میں کیس واپس لینے نہیں دونگی :حذیف کی ماں کا بیان

اگر میرے بیٹے نے رتھ کو چپل دکھائی ہے تو اس کو لازمی طورپر سزا دینے کے لئے میں ہمیشہ کہا ہے ، لیکن میرا ایک ہندو لڑکی سے پیا ر کرکے شادی رچانے کے نتیجے میں اس پر لگاتار حملہ کیا جارہاہے، جنہوں نے حملہ کیا ہے ان ملزموں کو سزا دلوانے تک جدوجہد کرنے کی بات حذیف کی ماں وحیدہ نے اخبارنویسوں سےکہا ۔

اس سے قبل اس معاملے میں ملوث ملزمان نے ہی حذیف پر حملہ کیا تھا جس کا ابھی تک علاج جاری ہے، اس کو سینہ میں درد ہے ، ہر دن دوائی لیتاہے، پولس تھانے میں درج کیس کو واپس لینے کے لئے ہم پر ہر طرح سے دباؤ ڈالا جارہاہے، جمعہ کے معاملے کو لےکر جب میں پولس تھانہ گئی تو ’’کیوں ماں ! تم پرانے معاملے کو ابھی تک جاری رکھی ہوئی ہو، راضی میں معاملہ ختم کرنےکے لئے دباؤ ڈالتے ہیں لیکن خود پولس بھی یہ ماننے کے لئے تیار نہیں ہے کہ میرے بیٹے نے رتھ کو چپل دکھایا ہے، خود پولس تذبذب مٰیں ہے۔ تم ان کے خلاف درج کیا ہوا کیس واپس لینے کی صلاح دیتے ہیں، اب میرے بے قصور بیٹے کے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلا کر حملہ کئے معاملے اور اس سے قبل والے معاملے کے متعلق کاروار میں ڈی سی ، ضلع ایس پی سمیت اعلیٰ افسران کو جانکاری دی ہوں، اسی طرح یہ معاملہ حقوق انسانی کمیشن تک لے جانے کی بات حذیف کی والدہ نے بتائی۔ میرابیٹا بے قصور ہوکر جیل میں ہے ، لیکن اس پر حملہ کرنے والے بڑے آرام سے شہر میں گھوم پھر رہے ہیں، سچی بات یہ ہے کہ ہم لاچار ہوگئے ہیں، ہاں ! یہ الگ بات ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو ، درج شدہ معاملے کو واپس لینے نہیں دونگی، عدالت میں میرے بیٹے کے لئے جدوجہد کرتی رہوں گی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔