کمٹہ میں دوسرے کنڑا ادبی اجلاس برائے اطفال کا انعقاد : ادب زندگی کا شعور اور آئینہ ہے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd January 2019, 8:58 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:22؍جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ کے ہیگڈے دیہات کے سرکاری گرلس اسکول کے روبرو شانتی کامبا مندر کے احاطے میں  کمٹہ تعلقہ کنڑا پریشد کے زیر اہتمام کمٹہ تعلقہ کا دوسرا کنڑا ادبی اجلاس برائے اطفال  طالبہ ارچنا ہیگڈے کی صدارت  میں منعقد ہوا۔

ہیگڈے دیہات کی شانتی کامبا ہائی اسکول کی طالبہ کماری ارچنا ایم ہیگڈے نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ بزرگ ادیبوں نے اپنے تخلیقی  ادب کے ذریعے ہمیں زندگی کا راستہ بتایا ہے ۔ ان کی رہنمائی میں ہم جیسے طلبا چلیں گے تو ہماری زندگی کی تشکیل بہتر ہوگی۔ ادب صرف موج و مزہ کے لئے نہیں ہے بلکہ ادب زندگی کا آئینہ ہونے کا خیال ظاہر کیا ۔

افتتاحی کلمات مع غرض وغایت بیان  کرتےہوئے اترکنڑا ضلع کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر اروند کرکی کوڑی نے کہاکہ طلبا و طالبات روزانہ اخبارات میں بچوں کے خصوصی صفحات پر شائع ہونے والی کہانیاں ، نظمیں، مضامین کے  مطالعہ کی عادت ڈالیں۔ اسکول کے کتب خانہ میں میسر بہترین کتابوں میں سے ہفتہ میں کم سے کم ایک کتاب کوضرور پڑھیں۔ ادب کامطالعہ کرتے رہیں گے تو ہماری روزمرہ کی زبان میں سدھار کے ساتھ ہمارے اعتماد میں بھی اضافہ ہونے کی بات کہی۔ ڈائٹ کے پرنسپال ایشورنائک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنڑا صرف زبان نہیں بلکہ وہ زندگی کا شعورہے۔ طلبا کنڑا کی طرف زیادہ توجہ دے کر کنڑازبان کو مستحکم کرنے کی تلقین کی۔ اے پی ایم سی صدر دھیرو شانبھاگ نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔

تعلقہ کنڑاساہتیہ پریشد صدر ڈاکٹر شری دھر گوڈا نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ کے جی ایس ہیگڈے اسکول کی طالبات نے ترانہ کرناٹکا پیش کیا۔ منجوناتھ ایم نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ سریش بھٹ نے شکریہ اداکیا۔  ڈائس پر پرائمری اسکول اساتذہ سنگھا کے ضلعی صدر آنندو گاؤنکر، تعلقہ صدر رویندر بھٹ سوری، صنعت کار لکشمن نائک،  ایس ڈی ایم سی صدر وینکٹیش نائک ،صدر مدرس پرمیشور ہلیر، ہیگڈے گرام پنچایت صدر منجوناتھ پٹگار وغیرہ موجود تھے۔ اجلاس سے پہلے ہیگڈے گرام پنچایت سے اجلاس احاطے تک ریلی نکالی گئی جس میں اجلاس کی صدر ارچنا ہیگڈے ، ضلعی صدر اروند کرکیکوڑی ، تعلقہ صدر ڈاکٹر شری دھر گوڈا اور گاؤ ں کےلوگ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔