کمٹہ:آئندہ انتخابات میں جے ڈی ایس کو ووٹ دے کر اقتدار پر لائیں : ایچ ڈی کمار سوامی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th May 2017, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ:14/مئی (ایس اؤنیوز) بی جے پی اور کانگریس پارٹیوں کے اقتدار سے ریاست کے عوام بیزار ہوگئے ہیں، آئندہ ہونے والے ودھان سبھا انتخابات میں ریاست کے لوگ جے ڈی ایس کو ووٹ دے کر حکومت بنانے کی ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ کمار سوامی نے عوام سے اپیل کی۔

کمٹہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے ڈی ایس آئندہ الیکشن میں 113حلقوں پر جیت حاصل کرے گی ، اس میں کمٹہ بھی شامل ہوجائے ، اگر میں وزیرا علیٰ بنا تو عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا بلکہ ان کے تمام کام کرنے کے لئے تیار رہنے کی بات کہی۔ سابق رکن اسمبلی دنیکر شٹی کی بی جے پی میں شمولیت پر پوچھے گئے سوال پر کمار سوامی نے جواب دینے سے مکراتے ہوئے کہاکہ ان کو بی جے پی کا ٹکٹ ملنا ممکن ہی نہیں ہے تو پھر میں ان کے تعلق سے کیا بات کروں۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ریاست کے ڈگری کالجوں میں ہزاروں عارضی لکچررس خدمات انجام دے رہے ہیں اگر میں وزیر اعلیٰ بنا تو انہیں مستقل کرنے کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر جے ڈی ایس ضلع یوتھ ونگ صدر بھاسکر پٹگار، انڈین ہارڈویر کے بی نوراللہ ، روہی داس نایک، کاگال کے محمد داؤد ، پارٹی کے ضلع صدر بی آر نائک، پردیپ نایک وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔