بھٹکل سے مینگلور ائرپورٹ کے لئے جلد سرکاری بس سروس؛ منگلورو سٹی سے بھی ایئر پورٹ تک چلائی جائیں گی کے ایس آر ٹی سی بسیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 31st October 2018, 3:08 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو30؍اکتوبر (ایس او نیوز)کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بہت جلد بھٹکل سے مینگلور انٹرنیشنل ائرپورٹ کے لئے سرکاری بس سروس شروع کئے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔  ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کے ایس آ ر ٹی سی کے پاس ایئر پورٹ سے منی پال اور اڈپی ہوتے ہوئے بھٹکل تک والوو بس سروس چلانے کا اجازت نامہ پہلے سے موجود ہے۔مگراڈپی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی طرف سے اس کی ٹائمنگ مقرر کرنا ابھی باقی ہے۔ ایک مرتبہ جب آر ٹی اے کی جانب سے اوقات مقرر کردئے جائیں گے تو پھر بھٹکل ، منی پال اور اڈپی سے اس سروس سے استفادہ کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ 

ذرائع کی مانیں تو منگلورو سٹی اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان بھی بس سروس شروع کی جائے گی۔ اس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے ابتدائی مرحلے کے طور پر روزانہ پانچ بسیں اس روٹ پر چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے دنوں ریاستی چیف سکریٹری ٹی ایم وجئے بھاسکرنے ایئرپورٹ کا دورہ کرنے کے بعد کے ایس آر ٹی سی افسران کو ہدایت دی تھی کہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے شہر اور ضلع کے مختلف مقامات کے لئے بس سروس شروع کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔چیف سکریٹری کی اس ہدایت کے پس منظر میں کے ایس آر ٹی سی کے افسران نے سروے کا آغاز کیا ہے اور ایئر پورٹ کے افسران کے ساتھ اس پہلو کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کن کن مقامات سے اور کن اوقات میں ایئر پورٹ تک کے لئے مسافروں کی آمد و رفت بہت زیادہ ہے۔توقع کی جارہی ہے کہ یہ بات چیت ایک ہفتے کے اندر مکمل ہوگی اور اس کے ساتھ ہی بس سروس کے مقامات طے کرلیے جائیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی منگلورو سٹی سے ایئر پورٹ کے لئے کے ایس آر ٹی سی کی بس سروس شروع کی گئی تھی، لیکن کچھ ہی عرصے بعد زیادہ مسافر نہ ملنے اور آمدنی نہ ہونے کے اسباب بتاکر یہ سروس بند کردی گئی تھی۔

سمجھا جاتا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں کاوور، کنکن ناڈی، اسٹیٹ بینک، لال باغ اور مورگن گیٹس سے ہوتے ہوئے بسیں چلیں گی۔ اس کے بعد کے منصوبے میں پتور، سولیا، بنٹوال اور بیلتھنگڈی کے لئے بسیں چلانے کے سلسلے میں بھی غور کیا جارہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...