اُڈپی : کوٹا دوہرے قتل معاملے میں مزید پانچ ملزمین گرفتار؛ ملزمین کی تعداد بڑھ کر 13

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 12th February 2019, 7:26 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 12؍فروری (ایس او نیوز)پچھلے دونوں کوٹاکے قریب مانورو میں ہوئے دوہرے قتل معاملے میں پولیس مزید پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ پڑوسی گھر کے کنویں سے قریب بیت الخلاء کی ٹنکی تعمیر کے مسئلے پر شروع ہونے والا جھگڑا بھرت کمار اور یتیش نامی دو دوستوں کے قتل پر ختم ہوا تھا اور اس سلسلے میں اس سے قبل دو پولیس کانسٹیبلوں سمیت 8ملزمین کو گرفتار کرلیا تھا جن میں کلیدی ملزم ہریش ریڈی اور چندرشیکھر ریڈی بھی شامل تھے۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر سے جاری اخباری بیان کے مطابق اب جن ملزمین کو گرفتار کیا ہے ان کے نام ابھیشیک عرف ابھی پالن (۲۳سال) ،سنتوش کوندر(۳۵سال)، ناگراج عرف روٹّی ناگراج (۴۴سال)، پرنَو راؤ (۲۰سال) اورشنکر موگویرا ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ ابھیشیک نامی ملزم قتل کی اس واردات میں براہ راست ملوث ہے۔وہ پینٹنگ کاکاروبار چلاتا ہے اوربھاری سود پر قرضہ بھی دیا کرتا ہے۔بقیہ چار افراد پر قاتلوں کو پناہ دینے، اور انہیں بھاگنے میں تعاون کرنے کے الزامات ہیں۔پرنَو راؤ جو کہ بی کام فائنل کا طالب علم ہے، اس پر قاتلوں کو رقم اور موبائل فون فراہم کرنے کا الزام ہے۔

اب تازہ گرفتاریوں کے ساتھ سنسنی خیزکوٹا ڈبل مرڈر کیس میں گرفتار کیے گئے ملزمین کی تعداد بڑھ کر 13ہوگئی ہے۔ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں 15فروری تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔