عصمت دری کے الزام میں کانگریس ممبراسمبلی گرفتار
تروونت پورم ، 22؍جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس رکن اسمبلی ایم ونسنٹ کو عصمت دری کے الزام میں آج گرفتارکرلیاگیا۔ان کے خلاف ایک خاتون نے شکایت درج کرائی تھی۔کیگاؤں پولیس کمشنر اجیتا بیگم نے کہاکہ معاملے میں رکن اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے۔اجیتا تفتیشی ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔پولیس نے ونسنٹ سے یہاں ممبراسمبلی چھاترواس میں تین گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی جس کے بعدانہیں گرفتار کر لیا گیا۔اس سے پہلے51سالہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر رکن اسمبلی کے خلاف خودکشی کے لیے اکسانے کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔وسنٹ کی طرف سے مبینہ طور پر ہراساں کئے جانے کے بعد خاتون نے گزشتہ ہفتے بلرام پورم میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔دو دن پہلے، خاتون کا توسیعی بیان لینے کے بعد رکن اسمبلی پر عصمت دری اور پیچھا کرنے کانیامقدمہ درج کیاگیا۔ْخاتون نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان درج کرایا تھا۔ونسنٹ پہلی بار رکن اسمبلی بنے ہیں اورتروونت پورم کی کوولم سے اسمبلی کے رکن ہیں۔عینی شاہدین کے بیان کل درج کئے گئے تھے۔ونسنٹ نے الزامات کے پیچھے سیاسی سازش کا الزام لگایا تھا اور پولیس میں شکایت درج کرکے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی مانگ کی تھی۔