بھٹکل کے کھلاڑیوں میں ریاستی ٹیم کی نمائندگی کرنے کا ٹیلنٹ ہے : کٹے ویرا کے زیراہتمام کبڈی ٹورنامنٹ میں عنایت اللہ شاہ بندری  کا اظہار خیال

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st January 2018, 9:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20/ جنوری (ایس اؤنیوز)پوری ریاست میں کبڈی کے لئے مشہور بھٹکل کبڈی اسوسی ایشن نوجوان  کھلاڑیوں کو مناسب موقع فراہم کرتے ہوئے ترقی دینےمیں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں میں ریاستی سطح کے مقابلوں میں شریک ہونے اور ٹیم کی نمائندگی کرنے کا بہترین ٹیلنٹ پایا جاتا ہے، اُنہیں مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ان باتوں کا اظہار خیال  جے ڈی ایس لیڈر اور کبڈی کے سابق کھلاڑی عنایت اللہ شاہ بندری نے  کیا۔   وہ یہاں کٹے ویرا اسپورٹس کلب مٹھلی اور رنجن انڈین کے اشتراک سے  گرو سدھیندر کالج میدان میں منعقدہ سہ روزہ کبڈی ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کے  پروگرام کا درخت کی سیرابی کرتے ہوئے افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔

انہو ں نے کہا کہ  ہم نے اب تک جتنے  نوجوانوں کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا ہے اس پر مزید توجہ دینی کی ضرورت ہے۔ عنایت اللہ شاہ بندری نے کہاکہ بھٹکل کے کبڈی کھلاڑیوں میں اتنی اہلیت ہے کہ وہ کرناٹکا ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔ ان کو موقع فراہم  کرتے ہوئے ان میں اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو تین ٹیموں کو تشکیل دینےکے بجائے بہترین کھیل کے لئے صرف ایک ہی کبڈی کی ٹیم میدان میں اتارنا چاہئے  اور متحدہ جدوجہد کرکے  بہترین  نتائج حاصل کرناچاہئے۔

بی جےپی ضلعی یوتھ مورچہ کے جنرل سکریٹری اور کبڈی کے سابق کھلاڑی  سنیل نائک نے کہاکہ کبڈی سمیت کئی طرح کے کھلاڑیوں کو کٹے ویرا اسپورٹس کلب نے بھرپور تعاون دے کر انہیں آگے بڑھایا ہے۔ ریاستی سطح کے ٹورنامنٹ کا بہترین اور منظم انداز میں منعقد  کرنےپرانہوں نے مبارکباد دی۔ پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے رنجن انڈین کی مالک شیوانی شانتارام نے کہاکہ تعلقہ کی ایک بہترین کبڈی ٹیم کو منظم انداز میں تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جس سے بہترین ، باصلاحیت کھلاڑی ریاستی اور قومی سطح پر کھیلنا ممکن ہوگا۔ خاص کر ہمیں متحدہ کوشش کرنے سے راستے آسان ہوسکتے ہیں۔ کاسکارڈ بینک کے نائب صدر ایشور نائک نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ 

پروگرام میں ساحل آن لائن کے رپورٹر منجونائک مٹھلی کی تہنیت کی گئی ۔ اس موقع پر یو ممبئی کے کوچ روی شٹی ، ریاستی امیچور کبڈی اسوسی ایشن کے ایم شنموگم ، ڈاکٹر روی نائک، نیو انگلش پی یوکالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ ، کنڑا ساہتیہ پریشد کے گنگادھر نائک وغیرہ موجود تھے۔ 

ڈائس پر پروگرام سےپہلے کبڈی کے مختلف شعبہ جات میں قومی و ریاستی سطح پر کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الے کھلاڑیوں کی تہنیت کی گئی ۔ اسی طرح کالج طلبا کی طرف سے ثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔ 

 آل انڈیا کبڈی اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری دنیش پٹیل نےٹورنامنٹ کے میدان میں منتظمین سے ملاقات کی اور اخبارنویسوں سے بات کرتے ہوئے  ریاستی سطح کا منظم انداز میں ٹورنامنٹ انعقادکرنے  پر ستائش کی اور کہاکہ اسوسی ایشن کی طرف سے جوبھی  تعاون درکار ہے ،  وہ ہر طرح کا تعاون دینے کے لئے تیار ہیں انہوں نے کہا کہ اسوسی ایشن  کبڈی کو اعلیٰ ترقی دینے کی خاطر ہمیشہ  کوشاں ہے اس سلسلے میں جو کچھ تعاون چاہیے وہ دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر کٹے ویرا سپورٹس کلب مٹھلی کی طرف سے دنیش پٹیل کی تہنیت کرتے ہوئے سونےکی انگوٹھی تحفتاً دی گئی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔