کاسرگوڈ:موبائل کی دکان لوٹنے والے دو چور گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th February 2018, 8:04 PM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ 6؍فروری (ایس او نیوز) کمبلے پولیس نے دو عادی چوروں کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے 30جنوری کی رات کو ایک موبائل کی دکان میں ڈکیتی انجام دی تھی اور تین موبائل فون کے علاوہ 50سگریٹ کے پاکٹس اورچار ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے تھے۔

گرفتار ملزمین کے نام اعجاز(22سال)اورہدایت اللہ (23سال) بتائے جاتے ہیں۔پولیس کے بیان کے مطابق ان دونوں نے محمد رفیق کی موبائل شاپ میں چوری کی واردات انجام دینے کے بعد ایک موبائل فون فروخت کردیا تھااور دیگر دو فون سم کارڈ بدل کر خود ہی استعمال کررہے تھے۔ پولیس نے سائبر کرائم شعبے کے تعاون سے ان دونوں کو تلاش کرلیا اور ان کی گرفتاری عمل میں آئی۔کہاجاتا ہے کہ الال پولیس اسٹیشن سمیت کئی پولیس اسٹیشنوں میں ان دونوں کے خلاف چوری ،لوٹ ، موٹر گاڑیوں کی چوری کے علاوہ گائیں چرانے اور گانجہ فروشی کے20سے زیادہ معاملات درج ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔