اترکنڑا ضلع میں 15 نومبر سے ووٹرلسٹ پر نظر ثانی کاکام شروع :ناموں کے اندراج ، اخراج اور منتقلی جیسی سہولیات سے استفادہ کرنے عوام سے اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th November 2017, 9:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:13/ نومبر (ایس اؤنیوز) الیکشن کمیشن آف انڈیا کے حکم کے مطابق بھٹکل سمیت ضلع کے تمام تعلقہ جات میں رائے دہندگان (ووٹر لسٹ) فہرست کو لے کرنئے ناموں کے اندراج اور اخراج ،مقام، محلہ ،پتہ منتقل ، ترمیم، تبدیل کرتے ہوئے خصوصی نظر ثانی کا کام انجام دیا جارہاہے۔

اس سلسلے میں رائے دہندگان اپنی ضروریات کے تحت عرضی نمونہ فارم 6،6اے ،7،8، اے 8کے مطابق اپنی شکایات وغیرہ کو پُر کرکے دے سکتےہیں ، 15نومبر سے 30نومبر تک بوتھ لیول کے افسران گھر گھر ملاقات کرتے ہوئے متعلقہ فارموں کی بھرتی کریں گے۔

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جن کی عمر 18برس ہوچکی ہے اور ووٹر لسٹ میں نام درج نہیں ہواہے تو اس دوران وہ ضرور اندراج کرائیں۔ اگر کسی کی موت ہوئی ہے تو ان ناموں کے اخراج ،مقام وغیرہ بدل گئے ہیں تو بوتھ لیول پر منتقلی کا موقع دیا جارہاہے۔ عوام اس سے استفادہ کرنے کی سرکاری پریس ریلیز میں اپیل کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔