کاروار :18/جون (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے سداشیو گڑھ میں واقع پہاڑ سے ایک پتھر لڑھکر کار پر گرنےسے کار کو نقصان پہنچنے کی واردات سنیچر کی صبح پیش آئیہے۔
کمٹہ کے منکی سے تعلق رکھنے والے منجوناتھ ایم بگون کی کار کو نقصان پہنچا ہے۔ گوا سے کاروار کی طرف روانہ منجوناتھ کی کار جب سداشیو گڑھ کے قریب پہنچی تو اچانک پہاڑ کے اوپر سے کارپر پتھر گر پڑا، اس موقع پر موسلا دھار بارش جاری تھی ۔ چونکہ پتھر کار کے اوپری حصہ پر گرا جس کی وجہ سے کسی کو چوٹ نہیں لگی، البتہ کار کو نقصان پہنچا ، جس کا تخمینہ 25ہزار روپیہ لگایا گیاہے۔ معاملے کو لے کر چتاکول پولس تھانے میں کیس درج کیا گیاہے۔
اس سے قبل کئی مرتبہ میڈیا میں رپورٹیں شائع ہوئی تھیں کہ سداشیورگڑھ میں پہاڑ سے پتھروں کے گرنے کا خدشہ ہے توسیع کام کی ٹھیکدار کمپنی اس سلسلے میں پیشگی اقدامات کرے۔ لیکن بتایا جارہا ہے کہ کمپنی نے اس طرف کوئی توجہ نہیں دی، عوام اب اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ کم سے کم اب تو کمپنی پیشگی اقدامات کرے۔