کاروار : بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کو سب سے زیادہ ووٹ:1386نوٹا ووٹوں کا استعمال
کاروار:10/ستمبر(ایس اؤ نیوز) حالیہ مکمل ہوئے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں تو بی جے پی دوسرے اور جے ڈی ایس تیسرے نمبر پر ہے۔جب کہ 1386نوٹا ووٹ درج کئے گئےہیں۔
8میونسپالٹی انتخابات میں کانگریس 53888، بی جے پی 52015اور جے ڈی ایس 16111ووٹ حاصل کئے ہیں۔ نشستوں کی بات کریں تو کانگریس نے کل 87، بی جے پی 85اور جے ڈی ایس 8نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جے ڈی ایس کاروار میں 4 ، سرسی، کمٹہ ،ہلیال اور یلاپور میں ایک ایک سیٹ پرجیت درج کی ہے۔ ضلع میں جیتنے والے امیدواروں اور ووٹوں کے تناسب کو دیکھیں تو ڈانڈیلی اور ہلیال میں آج بھی وزیر دیش پانڈے کی پکڑ مضبوط نظر آتی ہے وہیں کاروار، انکولہ، کمٹہ میں زیادہ ووٹ حاصل کرنےو الی بی جے پی ساحلی پٹی میں اپنا زور ابھی باقی رہنے کا پتہ دیتی ہے ، گھاٹ پر سرسی میں بھی بی جے پی کو زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ اترکنڑا ضلع کے 8شہری انتظامیہ 199وارڈس کے لئے منعقد ہوئے انتخابات میں 1386نوٹا ووٹ ڈالے گئے۔ کلی طورپرووٹوں کی شرح کودیکھیں تو کانگریس اور جے ڈی ایس کے مجموعی ووٹوں کی تعداد بی جے پی سے کہیں زیادہ بنتی ہے ۔ دونوں کا الگ الگ الیکشن لڑنا ہی بی جےپی کے کامیابی کااصل رازہونے کی ماہرین رائے ظاہر کرتے ہیں۔