کاروار کے بیت خول علاقہ میں شراب ، گانجے کا دربار:بیزار خواتین نے نشہ آوری کے خاتمہ کا مطالبہ کیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th October 2017, 6:55 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بیت خول علاقہ میں غیر قانونی شراب اور نشیلی اشیاء کی سرگرمیوں میں اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے عوام نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بیت خول علاقہ میں جاری غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ضلع ایس پی اور اپر ڈی سی سے مطالبہ کیا۔

معاملے کے سلسلے میں دیہی خواتین نے ضلع ایس پی سے ملاقات کے لئے دفتر میں اندر داخل ہونے کی کوشش تو انہیں صحن میں ہی روک کر پولس نے کہاکہ صرف پانچ لوگوں کو ہی ملاقات کے لئے اجازت ہے۔ دیہی عوام نے اس کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی صاحب کو ہمار ا دکھڑے کو سننا ہی ہوگا۔ کہتے ہوئے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی تو وہاں موجود پی ایس آئی ایس ایم کالے اور احتجاجی خواتین کے درمیان باتونی نوک جھونک ہوئی ۔ اس کے بعد 10لوگوں سے ایس پی نےملاقات کی۔

اس موقع پر ایس پی ونایک پاٹل نے کہاکہ بیت خول علاقہ میں کیا کچھ ہورہاہے غیر قانونی گانجہ اور شراب فروشی ، نوشی سب کی فہرست تیار کرلی گئی ہے اگلے دو دنوں میں مکمل طورپر قدغن لگانےکا تیقن دیا۔

اخبارنویسوں کےسامنے نے دیہی خواتین نے علاقے میں جاری نشہ آوری سے ہونےوالے سماجی اثرات کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ بیت خول میں غیر قانونی شراب نوشی اور گانجہ نوشی بے تحاشہ جاری ہے،شراب اور گانجہ نوشی سے نوجوان اور بچوں کے اخلاق پر برے اثرات ہورہے ہیں وہ برباد ہورہے ہیں ان کی صحت خراب ہورہی ہے اور چند ایک افراد کی شراب اور گانجہ نوشی سے ان کے گھروں میں بیوی بچے بھوکے سورہے ہیں۔

گاؤں میں معمولی باتوں پر جھگڑے ہورہے ہیں، بدامنی کا دور دورہ ہے، بیرونی ریاستوں کے ماہی گیرمزدوروں کو نشانہ بنا کر غیرقانونی دھندہ زوروں پرہے، جس کے مقامی لوگوں پر برے نتائج ہورہے ہیں، خاص کر علاقہ کی لڑکیاں ماحول سے خوف زدہ ہیں۔ حالات کو لےکر متعلقہ افسران کو کئی مرتبہ ثبوت کے ساتھ شکایت بھی دی گئی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہونے کا الزام لگایا۔ دیہی عوام نے علاقہ میں جاری نشیلی اشیاء کی سپلائی اور نشہ آوری کو ختم کرکے عوام کو سکون و راحت کی زندگی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پر بلدیہ ممبران پرشانت ہری کنتر، چھایا جاوکر، رمیش گوڈا، شیاملا گوڈا، سماجی کارکن ولسن فرنانڈیز ، بھاونا پاٹل ، وجئے کمار پاٹل ، شیوما گوڈا، ششی کلا، سویتا ، وجیا ، ریوتی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔