کاروار: کار کا نمبر بدل کر غیرقانونی طورپر شراب سپلائی کرنےو الا ملزم گرفتار :ایک لاکھ روپئے مالیت کی شراب اورکارضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th September 2018, 5:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:8/ستمبر(ایس اؤ نیوز) کپڑوں کی طرح اپنے کا رکا نمبر بدل بدل کر غیرقانونی طورپر شراب سپلائی کرنےو الے کو جمعہ کی علی الصبح ضلع کرائم برانچ پولس نے گرفتار کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ملزم کے متعلق بتایا گیا ہے کہ ملزم پچھلے چند برسوں سے لگاتار گوا سے ہوناور تک گوا شراب سپلائی کاکام انجام دے رہاتھا۔

ملزم کی شناخت کاروار تعلقہ بانڈیشٹا دیہات کے  ونئیے شانتا ناگیکر بتائی گئی ہے۔ موصولہ ذرائع کے مطابق ونئیے اپنے آپ کو اعلیٰ افسران اوربااثر سیاست دانوں کا ساتھ ہونے کاگھمنڈ جتاتے ہوئے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ اپنی خود کی کار سرکاری محکمہ جات  کو کرایہ پر دے کر سکینڈ ہیانڈ کاروں کو خرید کر شراب سپلائی کے لئے استعمال کئے جانے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔ کچھ دن پہلے ملزم کی خریدی ہوئی گوا رجسٹریشن نمبر جی اے 08-اے 4981فیٹ پیٹرا کار کانمبر  کے اے 30-ایم 2692بدل کر غیر قانونی طورپر شراب سپلائی کرنےکی کوشش کررہاتھا۔ رات میں گوا کے پولم میں راجو نامی شخص سے قریب 1لاکھ روپئے مالیت کے 475لیٹر شراب خرید کر ہوناور کے گنپتی نامی شخص کوپہنچانے نکلا تھا۔ اس تعلق سے ڈی سی بی پولس کو مصدقہ ذرائع سے خبر ملی تو بینگا گھاٹ پر کار، سپلائی کی جارہی شراب سمیت ملزم کو اپنی تحویل میں لیاہے۔ ڈی سی بی انسپکٹر شرن گوڈا  وی ایچ کی قیادت میں پولس عملے نے کارروائی کو انجام دیا۔ کاروار دیہی پولس تھانے میں کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل مسلم اسوسی ایشن ریاض کا اہم فیصلہ؛ ووٹنگ کے لئے بھٹکل جانے والے جماعت کے ممبران کو فری ٹکٹ کا اعلان

  فسطائی طاقتوں کو  برسر اقتدار  پر آنے سے روکنے اورملک  میں جمہوری اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے    بھٹکل مسلم اسوسی ایشن  ریاض نے محسوس کیا ہے کہ اِس بار کے انتخابات میں   مسلمانوں کی طرف سے صد فیصد ووٹنگ ضروری ہے  اور اس کے لئے ہرممکن قدم اُٹھانے کی ضرورت ہے۔اسی اقدام کے ...

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔